Live Updates

وزیراعظم کے دورہ امریکا کا یک نکاتی ایجنڈا کشمیر ہے، فردوس عاشق

عمران خان امریکا میں کشمیر کے سفیر بن کرجا رہے ہیں، میڈیا کوملک کا چوتھا ستون مان لیا گیا، اس حوالے سے قواعدوضوابط متعارف کرائے جائیں گے، بوڑھے افراد کیلئے ہرضلع میں مسکن اولڈ ایج ہوم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔معاون خصوصی اطلاعات کی میڈیا بریفنگ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 17 ستمبر 2019 19:17

وزیراعظم کے دورہ امریکا کا یک نکاتی ایجنڈا کشمیر ہے، فردوس عاشق
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 ستمبر2019ء) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا کا یک نکاتی ایجنڈا کشمیر ہے، عمران خان امریکا میں کشمیر کے سفیر بن کرجا رہے ہیں، میڈیا کوملک کا چوتھا ستون مان لیا گیا، اس حوالے سے قواعدوضوابط متعارف کرائے جائیں گے، بوڑھے افراد کیلئے ہرضلع میں مسکن اولڈ ایج ہوم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 19نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے بعد معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم نے کابینہ کو دورہ امریکا بارے اعتماد میں لیا،وزیراعظم عمران خان امریکا کشمیر کے سفیر بن کر جا رہے ہیں، وزیراعظم کے دورہ امریکا کا ایک نکاتی ایجنڈا کشمیر ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم اپنے دورے میں اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت میڈیا کی خودمختاری پریقین رکھتی ہے۔ میڈیا کو ملک کا چوتھا ستون مان لیا گیا ہے۔ میڈیا کے حوالے سے قواعدوضوابط متعارف کرائے جائیں گے۔ پیمرا کی ری اسٹرکچرنگ کی جائے گی۔ کیونکہ پیمرا کوئی کارروائی کرتا ہے توالزام حکومت پرآتا ہے۔ میڈیا کارکنان کے مقدمات کے فیصلے سالہاسال نہیں ہوتے۔

خصوصی میڈیا ٹریبونلز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا ٹریبونلزکواعلیٰ عدالتیں ریگولیٹ کریں گی۔ میڈیا ٹریبونلز90 روز میں فیصلے کرنے کے پابند ہوں گے۔ بوڑھے افراد کے لیے ہرضلع میں مسکن کے نام سے اولڈ ایج ہوم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خواجہ سراؤں کوبھی ہیلتھ کارڈ فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مریم نوازکے پارٹی عہدے سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلے میں نائب صدرکےعہدے کوغیرفعال کہا گیا ہے۔ تاہم سزایافتہ شخص کسی عہدے پرتعینات نہیں ہوسکتا۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ اس فیصلے سے دو چیزیں سامنے آئی ہیں، یہ مان لیا گیا ہے کہ مریم نواز سزا یافتہ ہیں، دوسرا یہ ہے کہ وہ صدر یا سیکرٹری جنرل کے عہدے کیلئے اہل نہیں ہے، تو نائب صدر کے عہدے پر بھی وہ کسی جلسے جلوس یا ریلی میں حصہ نہیں لے سکتی۔

مزید برآں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے نے مقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال پر فسطائی مودی کے جھوٹ کا پول کھول دیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ یہ فیصلہ پاکستان کے موقف کی جیت ہے،بھارتی ظلم و جبر مظلوم کشمیریوں کے صبر کے آگے پسپا ہورہا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں عالمی انسانی حقوق کا تحفظ بھارتی عدلیہ کی آزادی کا امتحان ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ سپریم کورٹ اپنے دعوے کے مطابق بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ اور مودی سرکارکے دباؤ کا مقابلہ کیسے کرتی ہی ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات