Live Updates

عوام کے مسائل حل کرنا اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے،عاطف چودھری

نئے بلدیاتی نظام کے تحت برادری ازم کا خاتمہ، نچلی سطح سے نئی لیڈر شپ اٴْبھرے گی۔ترجمان پنجاب حکومت

بدھ 18 ستمبر 2019 13:20

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) ترجمان حکومت پنجاب عاطف چودھری نے کہاہے کہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے ،تمام وعدے پورے کریں گے ’ پی ٹی آئی کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معاشی بحران مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل جلد حل کرلے گی ،انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی بحران کاشکار ہے ، عوام کے مسائل حل کرنا اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے،ان خیالات کا اظہارترجمان حکومت پنجاب عاطف چودھری نے گزشتہ روزسینئرصحافی ڈاکٹرمحمدعدنان سے ملاقات کے دوران کیا،اس موقع پرسیدصداحسین کاظمی بھی موجودتھے،عاطف چودھری نے کہا ہے کہ حکومت نے پنجاب میں اقتدار عوام کو منتقل کرنے اور عوامی نمائندوں کو بااختیار بنانے کیلئے نیا بلدیاتی نظام دیکر حقیقی معنوں میں تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب و یلیج ایکٹ 2019ء بلا شبہ پاکستان تحریک انصاف کا عوام کیلئے ایک خوبصورت تحفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب و یلیج ایکٹ 2019ء کے تحت برادری ازم کا خاتمہ ہوگا اور حقیقی معنوں میں نچلی سطح سے نئی لیڈر شپ اٴْبھرے گی۔ جنوبی ایشیاء میں متعارف کرایا جانیوالا اپنی طرز کا یہ پہلا بلدیاتی نظام ہوگا جو لندن اور استنبول جیسے ترقی یافتہ شہروں میں عوام کی ضروریات پوری کر رہا ہے۔

عاطف چودھری نے بتایا کہ سابقہ نظام میں بلدیاتی اداروں کیلئے مختص کئے جانیوالے فنڈز عوامی مسائل کے حل پر خرچ ہونے کی بجائے حکمران اپنے سیاسی مفادات کی نظر کر دیتے تھے جبکہ نئے نظام میں ہر سال ترقیاتی بجٹ کا تیس سے چالیس فیصد حصہ بلدیاتی اداروں کو ملے گا۔ اس نظام میں دیہی اور محلے کی سطح پر فیصلہ سازی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات