Live Updates

اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، نیب کی گر فتاریوں سے حکومت کا کوئی تعلق نہیںہے،گور نر پنجاب

ملک کو کر پشن کے کینسر سے نجات دلائیں گے، چو نیاں میںبچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور ان کو قتل کرنیوالے درندوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائیگا ، ''مذہبی سیاحت ''کے فروغ کیلئے لا ہور میں انٹر نیشنل نمائش کا آغاز خوش آئند ہے،گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور

بدھ 18 ستمبر 2019 23:38

اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، نیب ..
لاہور۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، نیب کی گر فتاریوں سے حکومت کا کوئی تعلق نہیںہے، ہم اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر رہے ہیں ،کر پشن کے مکمل خاتمے کیلئے حکومت عدالتوںا ور نیب کیساتھ کھڑی ہے، ملک کو کر پشن کے کینسر سے نجات دلائیں گے ۔

بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور ان کو قتل کرنیوالے درندوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائیگا ،چونیاں کے واقعے میں پولیس کے جن بھی افسران کی نااہلی ہوگی ان کو معاف نہیں کیا جائیگا۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پولیس اصلاحات کا وعدہ پورا کیا جائیگا ۔پاکستان کی تاریخی میں پہلی بار ''مذہبی سیاحت ''کے فروغ کیلئے لاہور میں انٹر نیشنل نمائش کا آغاز خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کے روزلاہور کے مقامی ہوٹل میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے حوالے سے منعقدہونیوالی پہلی نمائش کے افتتاح اور مختلف سٹالز کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ چونیاں میں پیش آنیوالے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت دیگر پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کرد یا ہے اور میں حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو یقین دلاتا ہوں کہ بچوں کیساتھ جنسی زیادتی اور ان کے قتل میں جو بھی درندے ملوث ہیں ان کو جلد ازجلد گر فتار کر کے آئین وقانون کے مطابق نشانہ عبر ت بنایا جائیگا۔

ایک سوال کے جواب میں گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کوآج بھی پنجاب پولیس میں اصلاحات کا وعدہ یاد ہے، اس کیلئے پنجاب میں ایک کمیٹی کام کر رہی ہے اور انشاء للہ ہم پنجاب پولیس کو خیبر پختونخواہ کی پولیس کی طر ح مضبوط بنائیں گے اور لوگوں کو تھانوں میں بھی انصاف ملے گا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ مذہبی سیاحت کا فرو غ حکومت کی اولین تر جیح ہے جس کے لیے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ سکھوں اور دیگر مذاہب کے مقد س مذہبی مقامات پر سیاحت کے فروغ کے حوالے سے حکومت بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابا گرونانک کے 550جنم دن کی تقر یبات میں شر کت کیلئے ایک لاکھ سے زائد سکھ پاکستان آئیں گے ،کر تار پور راہداری منصوبہ کو بھی مکمل کیا جارہا ہے اور نو مبر میں وزیر اعظم عمران خان اس کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپوزیشن کو کسی قسم کے انتقام کا نشانہ بنایا ہے اور نہ ہی آئندہ بنائیں گی، نیب کے معاملات سے حکومت کا کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں، ہم اداروں میں مداخلت نہیں ان کو مضبوط بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات