Live Updates

ّ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کا سفیر بننے کا اعلان کیا ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:10

Oاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کا سفیر بننے کا اعلان کیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے ۔ گزشتہ روز انہوںنے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب اہمیت کا حامل ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم اپنے دورہ امریکہ سے قبل روضہ رسولﷺ پرحاضری دینا چاہتے تھے۔ سعودی ولی عہدشہزاداہ محمد بن سلمان نے بھی پاکستانیوں کا سفیر بننے کا اعلان کیا تھا۔ مسئلہ کشمیر ان کی نظروں سے کبھی اوجھل نہیں ہوسکتا۔ خطے کی سیاست پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے دوست بدلتے ہیں لیکن ہمسائے نہیں بدلے جاسکتے ۔ چین پاکستان کا اسٹریجک پارٹنر ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سعودی عرب اور ایران آپسی معاملات خود حل کرسکتے ہیں ۔ خطے میں عدم استحکام کسی کے مفاد میں نہیںہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات