عمرہ کی ادائیگی سے واپسی پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت ائیرپورٹ پر اعلیٰ سطح کا اجلاس
چونیاں میں بچوں کے قتل کے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش ،چونیاں کیس میں غفلت کے ذمہ داروں کا کڑا احتساب ہوگا،ملزمان کی گرفتاری چاہیے، زبانی جمع خرچ نہیں ،کیس پر ہونے والی پیش رفت کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا،وزیراعلیٰ پنجاب
جمعہ 20 ستمبر 2019 23:29
(جاری ہے)
خدا نخواستہ یہ واقعہ ہمارے بچے سے ہو تو ہم پر کیا بیتے گی-بار بار ایسے واقعات پولیس کی نااہلی اور غفلت کا نتیجہ ہے -پولیس نے بچوں کی گمشدگی کے باوجود فوری اقدامات نہیں کئی- انہوںنے کہا کہ جو کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا- میں کسی نا اہل افسر یا اہلکار کو برداشت نہیں کروں گا اور غفلت یا کوتاہی کے ذمہ داروں کا کڑا احتساب ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سپیشل برانچ کے نظام کو مزید مضبوط بنانا ہو گا - پولیس کو ٹھیک کرنے کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے - صرف معطلیاں کافی نہیں بلکہ غفلت اور کوتاہی برتنے والوں کو ملازمت سے برطرف کیا جائے گا - اب کسی سے کوئی رعائت نہیں ہو گی- وزیر اعلی نے چونیاں میں اضافی نفری تعینات کرنے کا بھی حکم دیا-انہوںنے کہا کہ ایسے واقعات کو رونماہونے سے روکنا ضروری ہے - وزیراعلیٰ نے بچوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ملزمان کی گرفتاری چاہیے، زبانی جمع خرچ نہیں چلے گا۔ایسے اندوہناک واقعات کسی بھی صورت برداشت نہیں کئے جاسکتے۔ مقتول بچوں کے خاندانوں کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی-وزیر اعلی نے کہا کہ بچوں کے قتل میں ملوث ملزمان قانون کے مطابق عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گی-ایسا گھنائونا جرم کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں-انسانیت سوز واقعہ ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا فرض اور ذمہ داری ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر انصاف ملے۔ واقعہ کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کیس پر ہونیوالی پیش رفت کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا۔ وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندانوںسے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا-صوبائی وزراء راجہ محمد بشارت، ہاشم ڈوگر،سردار آصف نکئی ،انصر مجیدخان ،چیف سیکرٹری،آئی جی پولیس ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری اطلاعات اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔واضح رہے کہ وزیر اعلی چندروز قبل عمرہ کی ا دائیگی کیلئے سعودی عرب گئے تھی-وزیر اعلی نے مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور مسجد نبویؐ میں نوافل ادا کئی-وزیر اعلی نے ملک کی ترقی و خوشحالی، استحکام اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے دعا کی۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.