مانسہرہ میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، فصلوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے

ہفتہ 21 ستمبر 2019 12:03

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) مانسہرہ میں گذشتہ روز ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، ایک ماہ سے زائد عرصہ تک موسم خشک رہنے کے بعد جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا اور لوگوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دو روز ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، گذشتہ کئی روز سے جاری گرمی کی لہر ختم ہو گئی اور لوگوں سے سکھ کا سانس لیا ہے۔ ماہرین زراعت کا کہنا ہے کہ بارش کے فصلوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، کافی وقت سے بارش نہ ہونے کے باعث فصلیں تباہ ہو رہی تھیں تاہم بارش سے فصلیں دوبارہ سے کھل کھلا گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :