قصور جیسے واقعات روکنے کیلئے قانون سازی کی جائے‘ شفیق ر ضا قادری

بچوں کا تحفظ ایک قومی مسئلہ ہے‘ قصور جیسے واقعات کی مستقل بنیادوں پر روک تھام ضروری ہے

ہفتہ 21 ستمبر 2019 13:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) انجمن شہریان لاہور کے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہا ہے کہ قصور جیسے واقعات روکنے کیلئے قانون سازی کی جائے۔تمام بچے پاکستان کے بچے ہیں ہمیں ان کے لئے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا ۔قصور جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے تمام طبقات کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ والدین کے ساتھ ساتھ سکولوں اور کالجوں میں اساتذہ کو بچوں کو اس حوالے سے تعلیم و تربیت دینے کی ضرورت ہے۔

ان خیا لا ت کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں شہریو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید کہاکہ قصور جیسے واقعات کی مستقل بنیادوں پر روک تھام ضروری ہے، بچوں کا تحفظ ایک قومی مسئلہ ہے۔ تعلیم کے ذریعے بچوں کو محافظ کیا جا سکتا ہے، بچوں کے معاملے سے متعلق آگاہی دینے کا پروگرام تر تیب دیئے جا ئیں۔ انہو ں نے کہاکہ قصور کا واقعہ معاشرے کا افسوسناک پہلو ہے، اس معاملے پر کسی بھی شخص یا جماعت کو سیاست نہیں کرنی چاہیئے۔ حکومت کا واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کرنااحسن اقدام ہے، جس میں اس واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔ ایسے واقعات ہر صوبے میں پیش آتے ہیں، حکومت یا کسی سیاسی جماعت کو اس کا ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :