پیپلزپارٹی کی جانب سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی 31 ویں سالگرہ تقریب بیگم نصرت بھٹو ہال میں منعقد کی گئی

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:01

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی 31 ویں سالگرہ تقریب بیگم نصرت بھٹو ہال میں منعقد کی گئی جس میں 31 پاؤنڈ کا کیک کاٹ کر بلاول بھٹو زرداری کے لیے دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں پی ایس 11 پر نامزد امیدوار جمیل احمد سومرو، میئر خیرمحمد شیخ، سابق میئر محمد اسلم شیخ، اعجاز احمد لغاری، سرائی سرفراز کھوکھر، کامران اوڈانو، آفتاب بھٹو، نورالدین ابڑو، سابق ایم پی اے توقیر فاطمہ بھٹو، شکیل میمن و دیگر نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس وقت ملکی سیاست میں سرگرم ہے جس کے باعث مخالفین پیپلز پارٹی کے خلاف پروپگینڈہ کررہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی کسی بھی طرح عوامی حقوق سے دستبردار نہیں ہوگی اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی حقوق کی جنگ جاری رکھی جائے گی۔