خیبرپختونخوااسمبلی،سوالات ختم کئے جانے پر حزب اختلاف کے اراکین نے سپیکرڈیسک کا گھیرائوکرلیا

پیر 23 ستمبر 2019 23:57

پشاور۔23ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) خیبرپختونخوااسمبلی میںسپیکرکی جانب سے اپوزیشن کے سوالات ختم کئے جانے پر حزب اختلاف کے اراکین نے سپیکرڈیسک کا گھیرائوکرلیا سپیکرنے حالات کی نزاکت کودیکھ کر اجلاس دس منٹ تک کیلئے ملتوی کردیا۔وقفہ سوالات کے دوران اے این پی کے بہادرخان نے سوال کیاکہ پی کی16ضلع دیرلوئرمیں2015سی2018تک سڑکوں کی تعمیر اورمرمت کاکام شروع کیاگیاجسکے لئے فنڈزمنظورہوا لیکن روڈتاحال مکمل نہیں کیاگیا جواب دیتے ہوئے وزیرمواصلات اکبرایوب نے کہاکہ مسئلہ فنڈزکاہے فنڈزدستیاب ہوگاتومنصوبہ مکمل کرنامشکل نہیں اپوزیشن اراکین کی وزیراعلیٰ کیساتھ میٹنگ کرانے کوتیارہوں تاکہ انکے حلقہ نیابت کے مسائل پربات کی جاسکے اس موقع پر بہادرخان بضد تھے کہ انہیں بتایاجائے کہ منصوبے کواافتتاح کون کرے گا جس پر اکبرایوب نے کہاکہ قانون میںاسکاذکر نہیں کہ کوئی رکن منصوبے پراپنے نام کی تختی لگائے اس دوران سپیکردوسراسوال لینے لگے جس پر بہادرخان بیٹھنے کو تیار نہیں تھے جسکے بعد سپیکرنے جلدی جلدی تمام اپوزیشن اراکین کے نام پکارکرانکے سوالات ختم کرناشروع کئے تو حزب اختلاف کے اراکین نے سپیکرڈیسک کاگھیرائوکرلیا حالات قابوسے باہرہوئے تو ا جلاس دس منٹ تک کیلئے ملتوی کردیاگیا جب اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے کہاکہ سپیکرکیساتھ ہماراحترام کارشتہ ہے لگتاہے وہ گھرسے غصے میں آئے ہیں سوالات کا بلڈوزنہ کیاجائے سپیکراپناسینہ چھوڑارکھیں انکی کرسی کااحترام کرتے ہیں اپوزیشن کی بھی عزت کی جائے سپیکرکاغصہ کم کرنے کیلئے روزانہ ایک گولی دیاکرونگاجس پر ایوان کشت زعفران میں تبدیل ہوگیا ۔

(جاری ہے)

وقفہ سوالا ت کے دوران اکرم خان درانی نے وزیراعظم کی جانب سے پن بجلی خالص منافع نہ دینے کے متعلق حکومت کوشدیدتنقیدکانشانہ بنایا سپیکرکااصرارتھاکہ وقفہ سوالات کے دوران اسمبلی کابہت زیادہ وقت صرف ہوجاتاہے اس لئے وقفہ سوالات کی بجائے اپوزیشن اراکین اہم نکات پربحث کریں تاہم اپوزیشن اراکین سپیکرکی بات ماننے کیلئے تیار نہیں تھے ۔