Live Updates

سیلیکٹڈ کشمیر کیا بچائے گا یہ تو پاکستان کو بھی تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے

لگتا یہ ہے کہ سلیکٹڈ اس بار دورہ امریکہ پر کشمیر بچانے نہیں بلکہ تمام جرائم ریاست پاکستان کے سر ڈالنے گیا تھا۔ ریحام خان کی وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 ستمبر 2019 14:47

سیلیکٹڈ کشمیر کیا بچائے گا یہ تو پاکستان کو بھی تباہ کرنے پر تلا ہوا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر 2019ء) : ریحام خان نے وزیراعظن عمران خان کو امریکہ میں متنازعہ بیان دینے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ سی لیکٹڈ کی شکل اور باتوں سے ایسا لگ رہا ہے کہ گزشتہ دورہ امریکہ میں جو ورلڈ کپ جیت کر آئے تھے، اس دفعہ ٹرمپ نے اس کپ کی واپسی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلیکٹڈ کشمیر کیا بچائے گا یہ تو پاکستان کو بھی تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سے کچھ لوگ اُمید کر رہے تھے کہ اس بار وزیراعظم عمران خان دورہ امریکہ پر اپنا جادو جگائیں گے اور کشمیر کو واپس حاصل کر لیں گے۔
انہوں نے کہاکہ جب مسٹر سیلیکٹڈ امریکی صدر کے ساتھ بیٹھے تھے تو رپورٹرز ان کا کام کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے وہ شرمندہ اور بے بس ہیں۔
انہوں نے ایک اور پیغام میں مزید کہا کہ طالبان بنانے کا تاج تو پہلے ہی ہمارے سر سجا ہوا تھا اب سیلیکٹڈ نے القاعدہ کی تربیت کا شرف بھی ہماری عظیم افواج کو بخش دیا ہے۔ لگتا یہ ہے کہ سیلیکٹڈ اس بار دورہ امریکہ پر کشمیر بچانے نہیں بلکہ تمام جرائم ریاست پاکستان کے سر ڈالنے گیا تھا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز کونسل آن فارن افیئرز میں امریکی تھنک ٹینکس نے وزیراعظم عمران خان کو گفتگو کے لیے مدعو کیا جہاں امریکی شخص نے سوال کیا کہ اسامہ بن لادن اسلام آباد کے بہت قریب رہ رہا تھا آپ کی ایجنسیوں کو کیوں پتا نہیں چلااور بعدازاں تفتیشی کمیٹی نے اس کا کیا نتیجہ نکالا۔ وزیراعظم عمران خان نے ان کا جواب دینے کی بجائے 1980ء کی کہانی دہرانا شروع کی کہ جب طالبان کو پیدا کیا گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ طالبان کو امریکہ کی ایما پر بنایا گیا اور انہیں تربیت پاکستان آرمی اور آئی ایس آئی نے دی۔ عمران خان کے اس بیان کو بین الاقوامی سطح پر اُٹھایا جا رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین اور تجزیہ کاروں نے متنازعہ بیان دینے پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات