Live Updates

وزیراعظم عمران خان مشن کشمیر کی کامیابی کے لیے کوشاں ، ریکارڈ قائم کر لیا

وزیراعظم عمران خان نے امریکہ میں قیام کے دو روز میں 14 ملاقاتیں کر لیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 ستمبر 2019 16:42

وزیراعظم عمران خان مشن کشمیر کی کامیابی کے لیے کوشاں ، ریکارڈ قائم ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر 2019ء) : وزیراعظم عمران خان اس وقت امریکہ میں موجود ہیں جہاں وہ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ میں قیام کے دو روز کے دوران 14 ملاقاتیں کر لیں اور ریکارڈ قائم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کشمیر مشن کی کامیابی کے لیے کوشاں نیویارک میں موجود وزیراعظم عمران خان نے عالمی رہنمائوں ،مختلف اداروں کے نمائندوں سے ملاقاتوں کے حوالے سے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

عمران خان نے 2 دن میں 14 عالمی رہنماؤں سےملاقاتیں کیِں۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ، برطانیہ ، ایران،چین ، ترکی ، اٹلی کےرہنماؤں سے ملاقات کی۔ امریکہ میں قیام کے ایک ہفتے میں وزیراعظم عمران خان 70 سےزائد میٹنگز کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ماضی میں کسی بھی پاکستانی حکمران کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے دورہ امریکہ کے دوران اس قدر بھرپور شیڈول نہیں تھا۔

ماضی میں کسی بھی پاکستانی رہنما نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے پہلے دن عالمی طاقتوں سے اس پیمانے پر رابطہ نہیں کیا۔ نیویارک میں وزیراعظم عمران خان آج بھی مصروف ترین دن گزاریں گے۔ وزیراعظم عمران خان پاکستان، ترکی اور ملائشیا کی سہ فریقی گول میز کانفرنس میں شرکت کریں گے ، اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرمیں پاکستان ترکی اورملائیشیا پر مشتمل سہ فریقی گول میزمباحثہ ہوگا جس میں نفرت انگیزمواد کے خلاف حکمت عملی پر بحث ہوگی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان ملائیشیا اورناروے کے وزرائے اعظم سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نیویارک ٹائمزاوروال سٹریٹ جرنل کے ایڈیٹوریل بورڈز سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ مائیکروسافٹ کمپنی کے چئیرمین بل گیٹس سے بھی وزیراعظم عمران خان ملاقات کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات