دھوپ میں روزانہ 20منٹ تک بیٹھنے سے وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے، ماہر صحت ڈاکٹر عائشہ عباس

جمعرات 26 ستمبر 2019 17:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2019ء) ماہر صحت ڈاکٹر عائشہ عباس نے کہا ہے کہ دھوپ میں روزانہ 20منٹ تک بیٹھنے سے وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے، وٹامن ڈی کی کمی بال گرنے اور جوڑوں کے درد باعث بنتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ ڈاکٹر عائشہ نے کہا کہ سورج کی روشنی وٹامن ڈی کے استعمال کا بہترین ذریعہ ہے جس کے ذریعے کینسر، دل کی بیماری، ذیابیطس اور ڈپریشن جیسی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ روزانہ 20 منٹ تک دھوپ میں بیٹھنا صحت پر مثبت اثرات ڈالتا ہے اور سردیوں میں2 گھنٹے تک دھوپ میں بیٹھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وٹامن ڈی حاصل کرنے کا سستا اور آسان ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وٹامن ڈی کی کمی کینسر، ذیابیطس، دل کی بیماریوں، جوڑوں کے درد کا سبب بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وٹامن ڈی سپلیمنٹس سے بھی وٹامن ڈی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وٹامن ڈی کی کمی کے باعث کسی قسم کے غیر معمولی مسائل کا سامنا ہو تو وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس آخری آپشن ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :