Live Updates

عمران خان پاکستان کو توڑنے میں سہولت کار بن رہا ہے ،نثار کھوڑو

آج سندھ کے بٹوارے کی بات ہورہی ہے کل کوئی اور بٹوارے کی بات ہوگی،کشور زہرا کا بل شعبدے بازی ہے کے سوا کچھ نہیں ،یہ بل اٹھارویں ترمیم کی روح کے خلاف ہے، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 3 اکتوبر 2019 17:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کو توڑنے میں سہولت کار بن رہا ہے ،آج سندھ کے بٹوارے کی بات ہورہی ہے کل کوئی اور بٹوارے کی بات ہوگی،کشور زہرا کا بل شعبدے بازی ہے کے سوا کچھ نہیں ،یہ بل اٹھارویں ترمیم کی روح کے خلاف ہے۔پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ 2008 کے انتخابات میں پیپلزپارٹی نے اپنے وعدے کے مطابق اٹھارویں آئینی پاس کرائی،پرسوں ایم کیو ایم کی رکن کشور زہرہ نے ایک بل پیش کیا،حکومتی جماعت نے بل کی حمایت کی،اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبائی اسمبلی کو اختیار ہے کہ وہ صوبائی حدود کی جغرافیائی تبدیلی کرے۔

انہوںنے کہاکہ صوبائی اسمبلی سے یہ اختیار واپس لینے کا بل پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف نے 2008 کے انتخابات میں حصہ نہیں لیا،اسمبلی سے باہر ہونے کے باوجود تحریک انصاف نے اٹھارویں ترمیم پر تجاویز نہیں دیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان پاکستان کو توڑنے میں سہولت کار بن رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے لئے فروغ تقسیم نے تجویز دی،حکومت نے خود بھونچال پیدا کیا،جس صوبے نے ملک بنایا اس پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی۔

انہوںنے کہاکہ میں کشور زہرا کے بل کی مذمت کرتا ہوں ،سندھ کے اصل باشندوں نے فیصلہ کیا کہ ملک بننا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ یہ نفیس لوگ کہتے رہے ہیں کہ بٹ کے رہے گا پاکستان ،وزیر اعظم امریکہ گیا تو بانی ایم کیو ایم نے بس چلادی ۔ انہوںنے کہاکہ فروغ تقسیم اور اس کے ساتھی مودی کے سہولت کار ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان پاکستان کے لئے گورباچوف بن رہا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ آج سندھ کے بٹوارے کی بات ہورہی ہے کل کوئی اور بٹوارے کی بات ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ میں سندھ کو پاکستان کی ماں مانتا ہوں۔ نثار کھوڑو نے کہاکہ مودی نے کہا تھا کہ پاکستان کو دنیا میں اکیلا کروں گا اور اس نے کر دکھایا ،موجودہ حکومت پاکستان کو توڑنے کی سازش کررہی ہے ،حکومت ایم کیو ایم کو ایسی باتیں کرنے سے کیوں روک نہیں رہی۔ انہوںنے کہاکہ کشور زہرا کا بل شعبدے بازی ہے کے سوا کچھ نہیں ،اگلے سال بلدیاتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں اس لیے یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے ،یہ بل اٹھارویں ترمیم کی روح کے خلاف ہے۔ انہوںنے کہاکہ تینوں صوبے بھی اکٹھے ہوجائیں تب بھی فیصلہ کن قوت پنجاب کے پاس ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات