جامعہ کشمیر کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع

جمعہ 4 اکتوبر 2019 23:58

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2019ء) آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام ریگولر داخلہ جات کی تاریخ میں توسیع، تمام شعبہ جات میں داخلے اب 18اکتوبر 2019تک جاری رہیں گے۔ جبکہ انٹر ی ٹیسٹ 26اور 27اکتوبر کو ہونگے۔

(جاری ہے)

رجسٹرار جامعہ کشمیر پروفیسر ڈاکٹر غلا مرتضیٰ کی جانب سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام فیکلٹی آف سائنسز، فیکلٹی آف آرٹس ، فیکلٹی آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز اور فیکلٹی آف انجینئرنگ کے تمام شعبہ جات میں ریگولر داخلوں کی تاریخ بڑھا دی گئی ہے۔

قبل ازیں آخری تاریخ قبل ازیں 5اکتوبر2019تھی ،اب طلبہ 18اکتوبر 019تک اپنے داخلہ فارم ادارہ امور طلبہ میں جمع کروا سکتے ہیں۔ جبکہ بی ایس پروگرام میں انٹری ٹیسٹ 26اکتوبر 2019،ایم اے /ایم ایس سی،ایم فل اور پی ایچ ڈی میں انٹر ٹیسٹ 27اکتوبر 2019کو ہوگا۔ پہلی میرٹ لسٹ 07نومبر 2019کو، دوسری میرٹ لسٹ 13نومبر اور تیسری میرٹ لسٹ 18نومبر 2019کو آویزاں کی جائے گی۔جبکہ کلاسز کا آغاز 25نومبر 2019سے ہوگا۔ طلبہ مزید معلومات کیلئے جامعہ کشمیر کے ڈائر یکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس آفیرز کے رابطہ نمبر 05822-960440پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :