ٖسکرنڈ، ڈرائیور کو نیند آ نے کے سبب ٹرالر نہر میں جا گرا, ایک شخص جاںبحق ، دوسرا زخمی

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 22:38

سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2019ء) سکرنڈ قومی شاہراہ پر ڈرائیور کو نیند آجانے کے سبب ٹرالر نہر میں جا گرا, ایک شخص جاںبحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصلات کے مطابق نیشنل ہائی وے چندن موری کے قریب کراچی سے لاہور جانے والے ٹرالر کے ڈرائیور کو اچانک نیند آجانے سے ٹرالر نہر میں جاگرا جس کے نتیجے میں ٹرالر ڈرائیور اعجاز احمد جاںبحق جبکہ محمد حسیب زخمی ہو گیا طلاع ملتے ہی موٹروے پولیس جائعہ حادثہ پر پہنچ گئی اور لاش کو نکال کر رورل ہلتھ سینٹر پہنچایا گیا اور کرین کی مدد سے ٹرالر کو نہر سے نکال لیا گیا,ایس ایس پی موٹروے پولیس بیٹ 31 سجاد احمد بھٹی کا کہنا تھا کہ ٹرالر ڈرئیور کی نیند کے سبب یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ڈرائیور کا تعلق پنجاب سے ہے ورثائ سے رابطہ ہوگیا۔

ڈرائیور حضرات نیند کے جھٹکوں کے دوران سفر جاری رکھنے سے اجتناب برتیں۔