پیر الٰہی بخش کی 44 ویں برسی منائی گئی

پیر 7 اکتوبر 2019 13:43

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2019ء) سندھ کے نامور سیاستدان، دانشور اورسابق وزیراعلی پیر الٰہی بخش کو ہم سے بچھڑے 44 برس بیت گئے۔ پیرا لہی بخش 1885ء میں ضلع دادو کے علاقے پیرجوگوٹھ میں پیداہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تحریک خلافت اور تحریک پاکستان میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ وہ سندھ اسمبلی اور مغربی پاکستان اسمبلی کے رکن رہے۔ 1948ء سے 1949ء تک سندھ کے وزیراعلی کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ 8اکتوبر1975ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔