Live Updates

مسلم لیگ ن کے 2 درجن سے زائد لوگ وزیرا داخلہ سے رابطے میں

وزیر داخلہ نے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کر دیا، ن لیگی رہنما کب پی ٹی آئی میں شامل ہو سکتے ہیں؟ سینئیر صحافی کا اہم انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 9 اکتوبر 2019 10:42

مسلم لیگ ن کے 2 درجن سے زائد لوگ وزیرا داخلہ سے رابطے میں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 اکتوبر 2019ء) : سینئیر صحافی ہارون الرشید نے ن لیگ میں بغاوت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے 2 درجن سے زائد لوگ وزیرا داخلہ سے رابطے میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق سینئیر صحافی ہارون الرشید نے پاکستان مسلم لیگ ن کےقائد نواز شریف اور ان کے چھوٹے بھائی میاں نواز شریف کے مابین اختلافات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف جہاں مولانا دھرنا دے رہے ہیں اور نواز شریف اس کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں وہیں دوسری طرف نواز شریف کے بھائی ان سے اختلاف کرتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے دو درجن سے زیادہ لوگ اعجاز شاہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔اور وہ کئی بار وزیراعظم عمران خان کو کہہ چکے ہیں کہ وہ ان لوگوں کو شامل کرتے ہیں۔یہی اسی طرح کے لوگ ہیں، پہلے ق لیگ میں سے بھی لوگ شامل ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کی دھرنے کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔یہاں تک کہ ن لیگ کے اندر ایک گروپ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کی مخالفت کر رہا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے میں شمولیت کا دو ٹوک اعلان کیا تھا۔ نواز شریف سے ملاقات میں شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں پارٹی کی قیادت کرنے سے معذرت کر لی۔ شہباز شریف نے کہا کہ طبعیت خرابی اور دیگر معاملات کیو جہ سے مارچ نومبر میں چاہتے ہیں،نومبر میں دھرنا ہوا تو پیپلز پارٹی بھی ساتھ دے گی۔

جس پر نواز شریف نے کہا کہ آپ کی طبعیت خراب ہے تو کوئی اور قیادت کر لے گا، اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے میسج بھیجا ہے کہ ہر ایم این اے 200 اور ہر ایم پی اے 100 لوگ مولانا کے مارچ کے لیے لائے،ہارون الرشید نے کہا کہ اگر ن لیگ کے ایم این اے اور این پی ایز نواز شریف کی ہدایت پر عمل کریں تو یہ 35 ہزار لوگ بنتے ہیں۔اور مجھے شبہ ہے کہ وہ نواز شریف کی ہدایت پر عمل کریں گے کیونکہ یہ پارٹی لیڈروں اور ووٹروں کی پارٹی ہے یہ ورکرز کی پارٹی نہیں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات