مظفرگڑھ،پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیبھاری مقدار میں شراب برآمد،ملزمان گرفتار، مقدمات درج

جمعرات 10 اکتوبر 2019 17:16

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) پولیس ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ قریشی پولیس کی کاروائی۔2عدد دیسی شراب کی چالو بھٹیاں،460 لیٹر اور20 شاپر شراب برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمات درج ۔تفصیل کے مطابق تھانہ قریشی کے ایس ایچ او ملک عمران حمید ماڑھا نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ھوئے گزشتہ روز علاقہ میں جرائم کی پڑتال کیلئے نوید آفتاب خان سب انسپکٹر۔

طارق حسین اے ایس آئی۔عبدالحمید گورمانی اے ایس آئی کو اہلکاروں کے ساتھ ٹیموں کی شکل میں علاقہ میں بھیجا۔طارق حسین اے ایس آئی نے موضع چن والا کے رہائشی شہباز حسین ولد اعجاز حسین تھڑی کو 1عدد دیسی شراب کی چالو بھٹی،240 لیٹر شراب،100لیٹر لہن آلات کشیدہ برآمد کر کے موقع پر گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

عبدالحمید گورمانی اے ایس آئی نے موضع چن والا کے رہائشی ارشاد حسین ولد اللہ ڈیوایا قوم سہرانی سے 1عدد دیسی شراب کی چالو بھٹی220 لیٹر شراب، 150 لیٹر لہن کشیدہ سامان برآمد کرکے گرفتار کیا۔

نوید آفتاب خان سب انسپکٹر نے مخبری پر موٹر سائیکل رکشہ پر سوار موضع نورن چھجڑا کے رہائشی شوکت حسین ولد غلام رسول چھجڑا کو 20 شاپر شراب کے گرفتار کرلیا۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

متعلقہ عنوان :