مریم اورنگزیب 20 اکتوبر کو سرگودھا آئیں گی

جمعہ 11 اکتوبر 2019 15:59

مریم اورنگزیب 20 اکتوبر کو سرگودھا آئیں گی
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ ن کی سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب 20 اکتوبر کو سرگودھا آئیں گی جو یہاں فری نواز شریف سوشل میڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گئیں ان کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما احسن اقبال،طلال چوہدری اور پرویز رشید بھی ہونگے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنماوں مریم اورنگ زیب،طلال چوہدری،احسن اقبال،اور پرویز رشید کوسرگودھا سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے این اے 91 ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے دعوت دی جس پر وہ 20 اکتوبر کو سرگودھا آئیں گے جو یہاں حلقہ این اے 91 کے علاقہ میرج ہال 46 اڈا فیصل آباد روڈ پر فری نواز شریف سوشل میڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے جس کے لئے مقامی سطح پر پروگرام کو حتمی شکل دے کر انتظامات کئے جا رہے ہیں۔