Live Updates

پاکستان کی خودمختاری کیلئے چین تعاون جاری رکھے گا، ترجمان پاک فوج

چینی صدر نے کہا کہ پاکستان کو ضرورت پڑی توچین خاموش نہیں بیٹھے گا، جبکہ تعلقات میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، دورہ چین کے تین نکاتی ایجنڈے میں مقبوضہ کشمیر، سی پیک اور دفاعی تعاون شامل تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکی دورہ چین سے متعلق سینئر صحافیوں کو بریفنگ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 11 اکتوبر 2019 17:25

پاکستان کی خودمختاری کیلئے چین تعاون جاری رکھے گا، ترجمان پاک فوج
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اکتوبر2019ء) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ چینی صدر نے کہا کہ جب بھی پاکستان کو ضرورت پڑی چین خاموش نہیں بیٹھے گا، چین پاکستان کی ہر شعبے میں مدد کرے گا، دورہ چین میں تین نکاتی ایجنڈا تھا۔ ایجنڈے میں مقبوضہ کشمیر ، سی پیک اور دفاعی تعاون شامل تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چینی صدر نے کہا کہ پاکستان نے ماضی میں چین کی مدد کی ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ پاکستان میں سول اور فوجی قیادت ملکر کام کررہی ہے جو اچھی بات ہے۔ چین پاکستان کی ہر شعبے میں مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دورہ چین میں تین نکاتی ایجنڈا تھا۔ ایجنڈے میں مقبوضہ کشمیر ، سی پیک اور دفاعی تعاون شامل تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چینی صدر نے بھارت سے قبل وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کو چین آنے کی دعوت دی۔

چینی صدر نے کہا کہ ہم پاکستانی معیشت کو پھلتے پھولتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ چینی صدر نے کہا کہ جب بھی پاکستان کو ضرورت پڑی چین خاموش نہیں بیٹھے گا۔ جبکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ پاکستان کی خودمختاری کیلئے چین تعاون جاری رکھے گا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چین کو پاکستان میں صنعتیں منتقل کرنے کا کہا۔

چین نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ وزیراعظم نے چینی صدر کو کہا کہ مودی کو حالات سے آگاہ کریں۔ کشمیر پر ظلم ہوگا تو پاکستان خاموش نہیں رہ سکتا۔ کشمیر ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے۔ جب ضرورت پڑی پورے وسائل استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے ابھی تک بھارت کے سامنے سر نہیں جھکایا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات