Live Updates

وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول طے کر لیا گیا

عمران خان کل ایک روزہ مختصر دورے پر ایران جائینگے، اتوار اور پیر کی شب وزیر اعظم وطن واپس پہنچیں گے، منگل کو سعودی عرب جائینگے

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 20:12

وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول طے کر لیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول طے کر لیا گیا، عمران خان کل ایک روزہ مختصر دورے پر ایران جائینگے، اتوار اور پیر کی شب وزیر اعظم وطن واپس پہنچیں گے، منگل کو سعودی عرب جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل اتوار کو ایک روزہ مختصر دورے پر ایران جائینگے، ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ایران کے سپریم لیڈر سے بھی ملاقات ہوگی، وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ اور عسکری قیادت بھی تہران جائے گی۔ذرائع کے مطابق اتوار اور پیر کی شب وزیر اعظم وطن واپس پہنچیں گے،عمران خان پیر کے روز دوپہر ایک بجے اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس کی صدارت کریں گے ۔

(جاری ہے)

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم منگل کو مختصر دورے پر سعودی عرب جائیں گے، وزیراعظم کی سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے ایرانی صدر سے ملاقات کی پیش رفت پر بات چیت ہوگی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان سعودی عرب اور ایران کشیدگی میں ثالثی کا کردار ادا کررہاہے،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے ثالثی کیلئے کہاتھا۔ ذرائع کے مطابق اہم مسلم لیڈر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور تنائو ختم کرنے کی خواہاں ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ایران کی طرف سے ثالثی قبول کرتے ہوئے تنائو کم کرنے کا عندیہ دیا جا چکاہے، ایران خطے میں امریکہ کا کردار بتدریج کم کرکے ختم کرنا چاہتا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان ماضی میں بھی سعودی عرب ایران تنائو ختم کرنے کیلئے کئی بار کوششیں کرچکا ہے۔
                                                                                   
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات