۱وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وزیراعظم کے اقدام برائے دیہی گھریلو مرغبانی پروگرام کا باضابطہ افتتاح کردیا
ؒپروگرام نیشنل ایگرکلچرل ایمرجنسی پروگرام کا حصہ ہے، آئندہ چار سالوں میں صوبے میں 10 لاکھ مرغیاں تقسیم کی جائیں گی
پیر 14 اکتوبر 2019 20:20
(جاری ہے)
ہر سال تقریباً 40,000 فارم یونٹس تقسیم کئے جائیں گے ۔منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومت معاشرے کے نادار طبقے کی فلاح پر بھر پور توجہ دے رہی ہے ، یہ اقدام صوبے میں کسانوں خصوصاً اس شعبے میں خواتین کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوںنے کہاکہ ایک زرعی ملک ہونے کے باوجود گزشتہ 70 سالوں کے دوران خیبرپختونخوا کے زراعت ، لائیو سٹاک اور پولٹری کے شعبے میں صرف 47 ارب روپے خرچ کئے گئے ۔ تاہم انہوںنے واضح کیاکہ موجودہ صوبائی حکومت نے 2018 سے 2023 تک اپنے موجودہ دور حکومت میں زراعت، لائیوسٹا ک او رپولٹری کے شعبے میں 85 ارب روپے خرچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے ۔ محمود خان نے کہاکہ اُن کی حکومت صوبے میں بیک وقت زراعت اور صنعت کی ترقی کیلئے کام کر رہی ہے جس کا مقصد آمدنی میں اضافہ ، روزگار کی فراہمی اور غربت کا خاتمہ ہے ۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ماضی کی حکومتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی مخالف سیاسی جماعتوں کا مقصد اور وژن صرف کرپشن کرنا اور ذاتی مفادات کا تحفظ تھا جس نے قومی معیشت کو تباہی کے دہانے لا کھڑا کیا اور ملک کے بچے بچے کو مقروض بنا دیا ۔ محمود خان نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کی متحرک اور مخلص قیادت میں معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے کوشاں ہیںجو صرف اصلاحات تک محدود نہیں بلکہ معاشرے کے غریب اور نادار طبقے کو ریلیف اور تعاون فراہم کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبے کے صنعتی صارفین کو ویلنگ ماڈل کے ذریعے بجلی کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز کیا ہے جو نہ صرف صنعتوں کو فروغ دینے میں مدد دے گا بلکہ صوبائی خزانے میں آمدنی کے اضافے میں بھی معاون ثابت ہو گا۔ اس منصوبے سے روزگار کے وسیع مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔ وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی اور ریسرچ صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور کہاکہ گھریلو مرغبانی منصوبے کے تحت آئندہ چار سالوں میں پنجاب میں 20 لاکھ مرغیاں تقسیم کی جائیں گی، اسی طرح خیبرپختونخو امیں 10 لاکھ، سندھ میں 10 لاکھ جبکہ بلوچستان اور آزاد جموں کشمیر میں پانچ پانچ لاکھ مرغیاں تقسیم کی جائیں گی جو غربت کے خاتمے میں مدد دے گا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مالی مشکلات کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے اس منصوبے کا اجراء ممکن بنایا ہے کیونکہ معاشرے کے نادار طبقے کو اُٹھائے بغیر حقیقی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوںنے انکشاف کیا کہ اگلے مرحلے میں اس پروگرام کو ضم شدہ قبائلی اضلاع کرم ، باجوڑ اور خیبر تک توسیع دی جائے گی ۔ عمران خان پاکستانی عوام کیلئے اُمید کی کرن ہیں اور پاکستان عمران خان کی والہانہ قیادت میں ترقی و خوشحالی کی منزل پا کر رہے گا ۔ وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹبلشمنٹ ارباب شہزاد،صوبائی وزیر زراعت محب الله خان ،وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے آئی ٹی کامران بنگش، ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخو ا شہزاد بنگش ، ایم پی اے ملک واجد اور دیگر متعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.