Live Updates

پورا پنجاب عمران خان کیخلاف جائے گا، ڈاکٹر شاہد مسعود

میں الیکشن کی بات نہیں کررہا، موجودہ حالات میں پنجاب کی پولیس، بیوروکریسی اورتاجر سپورٹ کریں گے، اب ان کو موقع مل گیا کہ اس قصے کو ہی مکایا جائے کہ پاکستان میں کبھی احتساب ہوگا، لیکن بدمعاشیہ پھر بھی نہیں بچے گا۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹرشاہد مسعود کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 14 اکتوبر 2019 21:36

پورا پنجاب عمران خان کیخلاف جائے گا، ڈاکٹر شاہد مسعود
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 اکتوبر2019ء) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا ہے کہ پورا پنجاب عمران خان کیخلاف جائے گا، میں الیکشن کی بات نہیں کررہا، موجودہ حالات پنجاب کی پولیس، تاجر، بیوروکریسی سپورٹ کرے گی، اب ان کو موقع مل گیا کہ اس قصے کو ہی مکا یا جائے کہ پاکستان میں کبھی احتساب ہوگا، لیکن بدمعاشیہ پھر بھی نہیں بچے گا ۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پورا پنجاب عمران خان کیخلاف جائے گا۔میں الیکشن کی بات نہیں کررہا، میں موجودہ حالات کی بات کررہا ہوں۔پنجاب کی پولیس، تاجر، بیوروکریسی حالات کو سپورٹ کرے گی۔ پنجاب میں بیوروکریسی اور پولیس کا معاملہ ہوا، ہم وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر تنقید کرتے ہیں ،بالکل ان کی گورننس پر تنقید کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

لیکن مسئلہ یہ ہے کہ پنجاب کی بیوروکریسی اور پولیس میں ان کی جڑیں نہیں ہیں۔اب ان کو موقع مل گیا کہ اس قصے کو ہی مکا دیا جائے ، کہ پاکستان میں کبھی احتساب ہوگا۔ یہ احتساب کا پورا بیانیہ ختم کرنے کی کوشش کرے گا۔لیکن بدمعاشیہ بچے گا نہیں، سیاستدانوں کی بات نہیں ہورہی۔وزیراعظم عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں دائیں بائیں بیٹھے مافیا کو تلاش کریں۔

ادھر کی خبریں ادھر اور ادھر کی ادھر پہنچ رہی ہیں۔ احتساب سیاستدانوں کا نہیں سب کا بلاتفریق ہوگا۔سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے نجی ٹی وی میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ ایک فیصلہ کن میچ کا آغاز ہے، یہ اختتام نہیں ہے،یا کتاب کا دیباچہ کہہ سکتے ہیں۔حسن نثار نے ایک سوال پر کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے پنجاب سرکتا ہے توسرک جائے،ہماری صحت پر کیا اثر پڑے گا؟ کیونکہ موجودہ سے بدتر ہونہیں سکتا، جو پنجاب کے ساتھ ہورہا ہے،جب سڑکوں پر نکلتاہوں توسڑکیں اجڑتی ہوئی نظر آتی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات