Live Updates

آزادی مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے قبل وزیراعظم خودکشی کر لیں: مولانا عبدالغفور حیدری

100 دن میں تبدیلی کے دعوے کر نے والے ڈیڑھ سال میں کوئی تبدیلی نہیں لاسکے، ڈوبی ہوئی کشتی کو بچانے کے لئے کارکنوں کو ڈرانا قابل قبول نہیں: رہنما جمیعتِ علمائے اسلام

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 15 اکتوبر 2019 00:43

آزادی مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے قبل وزیراعظم خودکشی کر لیں: مولانا ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 14 اکتوبر2019ء) آزادی مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے قبل وزیراعظم خودکشی کر لیں: رہنما جمیعتِ علمائے اسلام مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ 100 دن میں تبدیلی کے دعوے کر نے والے ڈیڑھ سال میں کوئی تبدیلی نہیں لاسکے، ڈوبی ہوئی کشتی کو بچانے کے لئے کارکنوں ڈرانا دھمکی دینا قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور بچاس لاکھ گھروں کی تعمیر جھوٹ نکلی، ریاستی ادارے ملک کی خاطر غیر جانبدار رہیں اسلام آباد آنے سے قبل وزیراعظم با عزت طریقے سے استعفیٰ دیکر گھر چلے جائیں یا خودکشی کر لیں۔

(جاری ہے)

ورنہ عوام کی طاقت سے گھر بھجیں گے سعودی عرب کی جانب سے پیغام ملا تب بھی آزادی مارچ ضرور کرینگے‘ یہ بات انہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ میں صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات دلاور خان کاکڑ‘رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد نواز کاکڑ‘ سابق رکن اسمبلی انجینئر عثمان بادینی‘ سابق وزراء سید مطیع اللہ آغا‘سردار یحییٰ خان ناصر‘ مجلس عاملہ کے رکن حافظ خلیل احمد اور دیگر بھی موجود تھے‘ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ 27 تاریخ کو جمعیت کے کا رکنان سرکوں پر آئیں گی31 اکتوبر تک آزادی مارچ اسلام آباد پہنچے گا انہوں نے کہاکہ عمران خان کی جمہوری حکومت میں میڈیا پر سینسرشپ ہے ہماری پارٹی کو کوریج نہیں دی جاری پی ٹی آئی کی حکومت بدترین دھاندلی کے بعد وجود میں آئی ہے اسٹیٹ بینک‘ایف بی آر‘آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا ہے آزادی مارچ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے عمران خان خودکشی کرلیں انہوں نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے انہوں نے کہاکہ کشمیر بچا نے والے مگر مچھ کے آنسو بہار رہے ہیں وزیر اعظم کے کابینہ میں لوٹے ہیں جو تمام حکومتوں کا حصہ رہے گالم گلوچ کے سو انہیں کچھ نہیں آتاان کی رخصت کا وقت آگیا ہے ن لیگ کے قیادت سے ملاقات ہوئی ہے وہ ساتھ دیں گے میاں نواز شریف کی حمایت پر شکر گزار ہے پی پی پی‘پشتونخوامیپ‘اسفندیار ولی سے رابطے میں ہیں انہوں نے کہاکہ جموری آئینی حق استعمال کرنے کیلئے آزادی مارچ کر رہے ہیں ہمارا احتجاج پرامن ہوگا کسی املاک کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گاآزادی مارچ کو روکا گیا تو حکومت کی بڑی حماقت ہوگی جس سے ملک کا نقصان ہوگا انہوں نے کہاکہ حکومت کے غلط پالیسیوں کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے روزگار کسان سے لیکر ڈاکٹر‘وکلاء‘انجینئرز اور تاجرز سراپا احتجاج ہیں تاجروں نی28اور29اکتوبر کو اپنے مطالبات کے حق میں اسلام آباد میں لاک ڈاؤن کا اعلان بھی کیا ہے ملک کا کوئی بھی ادارہ حکومت کی کارکردگی مطمئن نہیں ہے اس صورت میں اگر وزیراعظم ضد کرکے کرسی پر براجماں رہے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے کیونکہ جب لوگ ایک دن کی روٹی کیلئے پریشان ہے ملک کی معیشت ختم ہوتی جارہی ہے اثاثے بیچ کر قرضے لیکر تو اس صورت میں عوام مجبور ہو کر موجودہ حکومت کو زبردستی گھر بھیج دینگ
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات