پاکستان کے 45 واں یوم دفاع کے موقع پر جرمنی کےدارلخلافہ برلن میں یوم دفاع و یوم شہداء کے طور منایا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 15 اکتوبر 2019 01:10

برلن (رپورٹ مطیع اللہ ، اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 14 اکتوبر2019ء) پاکستان کے 45 واں یوم دفاع کے موقع پر جرمنی کےدارلخلافہ برلن میں یوم۔دفاع و یوم شہداء کے طور منایا گیا پاکستان و جرمنی کے قومی ترانوں کے ساتھ تقریب کے اغازکیا گیا یوم دفاع کے تقریب سے پاکستان کے ملٹری اتاشی بریگیڈیر شہزاد نھ دنیابھر کے مختلف ممالک کے سفیروں اور ملٹری اتاشیوں کے سامنے سویت یونین کے خلاف جنگ سے لیکر گیارہ ستمبر کے واقعے کے بعد دنیا میں بدلتے صورتحال، اور پاکستان کے کردار کو سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنےملک سے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا اور پاکستان نے دنیا کو پرامن بنانے میں اپنا اہم کردار اداکیا انہوں نے کہا ہم نے ردالفساد اپریشن کیا تمام دہشگردی گروپس کو ختم کیا ہم نے اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ بہترین تعلقات استوار کرنے میں پش رفت کی پاکستان نے سوویت یونین کے کالف جنگ مین لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دی ہم نے جنگ کی جانب کبھی پھیل نہیں کیا انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں جارحیت کی ہم پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی ہم نے دو دفعہ اپنی دفاعی پوزیشن اپنائی ہم نے بھارت کی طرح پاکستانی مداخلت کے الزمات نہیں لگائے بلکہ ہم نے ان کے کمانڈریادو کو پکڑا جنہوں خود کراچی و بلوچستان میں دہشگردی پھیلانے کا اقرار کیا ہم نے عالمی عدالت میں بھی ان کے کیس کو پیش کیا ہم نے ابھیی نندن کو پکڑا اور جزبہ خیر سگالی کے طور چھوڑ دیا ایک طرف ہم امن وامان کی بات کرتے ھے دوسری طرف ہندستان ایک قوم پرست ومزہب پرست کے طور پر سامنے ارہا ھے ایک ایسی مذہبی جنونیوں کا فوج تیار کررہا ھے جس سے صرف پاکستان نہیں بلکہ ہندستان میں موجود دیگر مذاہب بھی خوف کا شکار ہیں ائے روز ہندوانتہاپرست مظلوم لوگو کے قتل وغارت کررہے ہیں ہم۔

(جاری ہے)

نے کشمیریوں کا معاملہ ہر فورم پر اٹھایا اور عالمی دنیا کو اگاہ کیا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ھو رہی ہیں اس موقع پر سفیر پاکستان جوہر سلیم نے کہا کہ ہندوستان نے کشمیریوں کا جینا حرام کردیا ھے گزشتہ 70 دنوں سے غیر اعلانیہ کرفیونافذ کیا گیا کشمیر میں خوراک کی قلت پیدا ھوگی ھے کشمیربچے دودھ و دوائیوں کے لیے ترس رہے ہیں جرمنی تعینات پاکستان سفیر جوہر سلیم نے کہا ہم نے عالمی دنیا اور انسانی حقوق کے تمام تنظمیوں کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کردیا ھے تاکہ وہ کمشیریوں کی حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرسکے یوم دفاع یکجہتی کشمیرکے موقع پر افواج پاکستان اور کشمیری شہداء و کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتےھوئے ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گی سفیر پاکستان جوہر سلیم نے کہا کہ ہم جنوبی ایشیاء میں امن کے خواہ ھے اگر ہم پر جنگ مسلط کی گی ہم پھتر کا جواب اینٹ سے دینگے اور ہمارے جواب کا اندازہ فروری 2019 کو ہندوستان کرچکاھے ۔

ہم ہر موقع پر دفاع کرنا جانتے ھے یوم دفاع سیمت ہر روز کشمیر کےدفاع کے لیے تیار ھے سفیر پاکستان جوہر سلیم یوم نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ھے ہم کشمیریوں کو اکیلے ہر گز نہیں چھوڑینگے کشمیر کاز کو ہم نے دنیاکے ہر کےفورم پر اٹھا چکے ہیں ہم۔نے سو سے زائدسفیروں، مشیروں، وزیروں، تھنک ٹینک کے نمائندوں سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والوں کو کشمیر کے ایشو پر ملاقاتیں کی اور یہی سلسلہ جاری ھے اوورسیز پاکستان اپنے حلقوں میں یوپریو جرمنی ممبران پارلیمنٹ تک کشمیر میں جاری ہندوستان پرتشدد واقعات پر مبنی خطوط ارسال کرے اور ملاقاتیں کرے ہر پاکستانی سفیر کی حیثیت رکھتا ھے انہوں نے کہا کہ جنگوں سے مسائل حل نہیں ھوتے۔

انہوں نے کہا کہ ار ایس ایس چاہتا ھے کہ ہندوستان میں کوئی مسلمان و سکھ، عیسائی نہ رہے ہر مذہب کے خلاف ار ایس ایس نے محاذ کھول رکھا ھے سیکولر کھلانے والے ہندستان کا اصل چہرہ سامنے اگیا ھے انہوں نےکہا کہ کشمیریوں کو کرفیو میں رکھا گیا ھے ہم عالمی میڈیا و اقوام عالم۔سے کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے اواز اٹھانے کی اپیل کرتے ھے تقریب میں مختلف ممالک کے سفیروں و ملٹری اتاشیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔