میرپور زلزلہ زدگان کیلئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کی طرف سے بھیجا گیا امدادی پیکج میرپور پہنچ گیا

منگل 15 اکتوبر 2019 16:43

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) میرپور زلزلہ زدگان کے لیئے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرکے ضلع جہلم ویلی کی طرف سے بھیجا گیا امدادی پیکج میرپور پہنچ گیاجس میں گرم بسترے،میٹریس،گرم کپڑوں سمیت دیگر سامان شامل تھا جس کو انتظامیہ کی موجودگی میں میرپور زلزلہ زدگان میں تقسیم کردیا گیا ہے جہاں پر ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل ہٹیاں بالا فریدخان نے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ قاضی شمیم اعوان ،صدر بازار سیدفیصل گیلانی،سیدعجائب ہمدانی،ممتاز اعوان،راجہ شہزاد،تصویر نقوی،حاجی زمان عباسی،ٹھیکدار تنویرخان،چیف آفیسر ضلع کونسل راجہ انصل حمید،توقیر گیلانی ،نے سامان تقسیم کیا اس موقع پر انہوں نے ڈی آئی جی ریجن میرپور سردارگلفراز خان،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور مرزا طائر،صدر انجمن تاجران چوہدری نعیم،صدر سی یو جے ظفیر بابا،پی آر او وزیراعظم ملک سہیل اعوان،نعیم کاظمی ودیگر بھی موجود تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل فریدخان نے کہا کہ آج مشکل کی اس گھڑی میں اہلیان میرپور کے ساتھ کھڑے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے اہلیان جہلم ویلی کی جانب سے زلزلہ میں نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور حکومت کی جانب سے بحالی کے اقدامات سمیت ریسکیو اداروں،سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ،ریسکیو1122کی خدمات کو سراہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :