آزادکشمیر سپریم کورٹ 21 تا 23اکتوبر 2019تک برانچ رجسٹری راولاکوٹ میں مقدمات کی سماعت کر یگی

بدھ 16 اکتوبر 2019 18:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) رجسٹرار آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ مورخہ 21اکتوبر2019 تا 23اکتوبر 2019تک برانچ رجسٹری راولاکوٹ میں مقدمات کی سماعت کر یگی۔

(جاری ہے)

نیز سینئر جج آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ(چیئرمین بلڈنگ کمیٹی) راجہ سعید اکرم خان نے جوڈیشل کمپلیکس ہاء راولاکوٹ و باغ ادھورے رہ جانے والے تعمیراتی کام کی نسبت ایک میٹنگ سپریم کورٹ سرکٹ راولاکوٹ میں مورخہ 21اکتوبر 2019بروز سوموار بوقت 12:00بجے دن طلب فرمائی ہے۔

متعلقہ عنوان :