بابر اعظم نے وہ ریکارڈ بنا ڈالا جو کسی پاکستانی بلے باز کے پاس نہیں

سال میں زیادہ ٹونٹی ٹونٹی رنز بنانے والے قومی بیٹسمین بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 17 اکتوبر 2019 12:35

بابر اعظم نے وہ ریکارڈ بنا ڈالا جو کسی پاکستانی بلے باز کے پاس نہیں
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اکتوبر2019ء) قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابر اعظم نے ایک سال کے دوران ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ رنز سکور کرنے کا پاکستانی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔ 25سالہ بابراعظم نے گزشتہ روزنیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے کھیلتے ہوئے 3چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 30رنز سکور کرنے کے ساتھ ساتھ ایک سال کے دوران ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ رنز سکور کرنے کا پاکستانی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ،وہ رواں سال اب تک1387رنز سکو رکرچکے ہیں ، اس سے قبل یہ ریکارڈ بابر اعظم کے کزن عمر اکمل کے پاس تھا جنہوں نے2016ءمیں 1386رنز سکور کیے تھے ۔

یاد رہے کہ قومی ٹی ٹونٹی کپ میں مرد میدان اویس ضیاءکی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سینٹرل پنجاب کو 27 رنز سے ہرا کر بلوچستان نے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا ۔

(جاری ہے)

اقبال سٹیڈیم پر کھیلے گئے ایونٹ کے آٹھویں میچ میں بلوچستان نے بیٹنگ کیلئے طلب کئے جانے پر مرد میدان اویس ضیاءکے چار چوکوں اور دو چھکوں سمیت 56 اور بسم اللہ خان کے سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 51 رنز کی بدولت آٹھ وکٹوں پر 164رنز بنائے ،فہیم اشرف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم 59 رنز کے آغاز کے باوجود آٹھ وکٹوں پر 137رنز بنا سکی جب احمد شہزاد 52 اور کپتان بابر اعظم کے 30 رنز کے بعد صرف سعد نسیم ہی ناقابل شکست 18رنز بنا سکے۔عماد بٹ نے تین جبکہ عمر گل اور یاسر شاہ نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔