کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے پر 9گرانفروشوں کو 35ہزارروپے کے جرمانے

جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) :ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے پر 9گرانفروشوں کو 35ہزارروپے جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سرگودھا روڈ،لاثانی پلی ودیگر مقامات پر پھل وسبزی،کریانہ کی بعض اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے کی پاداش میں دکانداروں کو موقع پر ہی مختلف مالیت کے جرمانے کئے۔

متعلقہ عنوان :