پی ایس 11 لاڑکانہ ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی پر ہوم گراونڈ میں شکست کے بادل منڈلانے لگے
اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کو برتری حاصل، پیپلز پارٹی کے امیدوار اور کارکنوں نے ضلعی الیکشن کمیشن دفتر کے باہر دھرنا دے دیا
محمد علی جمعرات 17 اکتوبر 2019 20:53
(جاری ہے)
جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل سومرو نے بھی دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی نتائج تبدیل کر کے انہیں شکست دلوانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
جمیل سومرو نے اپنے کارکنان کے ہمراہ ضلعی الیکشن کمیشن دفتر کے باہر دھرنا بھی دے دیا ہے۔ دوسری جانب پی ایس 11کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں اب تک موصول ہونے والے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے جمیل سومرو 12 ہزار سے زائد ووٹ لے کرمدمقابل امیدوار سے پیچھے ہیں جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار معظم عباسی 13 ہزار 800 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے 5 بجے تک جاری رہا۔پی ایس گیارہ میں کل 138پولنگ اسٹیشن بنائے گئے۔ جن میں 20 پولنگ اسٹیشنز انہتائی حساس، 50 حساس اور 68 کو نامل قرار دیا گیا ہے تمام انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے۔ ضمنی انتخابات کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تمام پولنگ اسٹیشنز پر اندر اور باہر رینجرز اور پولیس بھی تعینات کی گئی۔ پی ایس 11 پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 152614 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 83016 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 69598 ہے۔ مزید برآں آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے پولیس کوہدایات جاری کیں کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ 11 لاڑکانہ کی نشست پر ہونیوالے ضمنی الیکشن کے موقع پرسیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو انتہائی ٹھوس اور غیر معمولی بنایا جائے۔انہوں نے ڈی آئی جی لاڑکانہ کو ہدایات دیں کہ سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کی بذات خود مانیٹرنگ کو یقینی بناتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کیجانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پرعمل درآمدکو تمام اسٹیک ہولڈرزکے اعتماد اور تعاون سے ممکن بنایا جائے تاکہ غیرجانبدارانہ اورشفاف الیکشن کے انعقاد کویقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے مزید ہدایات جاری کیں کہ تمام پولنگ اسٹیشنوں اورباالخصوص ممکنہ حساس پولنگ اسٹیشنوں پراضافی نفری کی تعیناتیوں سمیت اطراف اوراندرونی حصوں میں کلیئرنس کے علاوہ ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن، رینڈم اسنیپ چیکنگ، گشت پکٹنگ، ریکی، نگرانی کے عمل کوبھی یقینی بنایا جائے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.