چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف ایک اور اسکینڈل لائے جانے کی تیاریاں
حسین نواز نے بھی چئیرمین نیب کے خلاف اسکینڈل آنے کا اشارہ دیا ہے ۔ صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 اکتوبر 2019 14:59
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چئیرمین نیب کو پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے مقرر کیا تھا اور یہ سوچ کر مقرر کیا تھا کہ وہ ان کے خلاف مقدمات میں لچک دکھائیں گے اور معاملات سنبھال لیں گے۔
چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو اُس وقت کے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ اور اُس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مقرر کیا تھا۔ لیکن جب انہوں نے اپنا کام شروع کر دیا تو ان پر بھی چڑھائی کی جا رہی ہے۔ نیب کیسز کی وجہ سے مریم نواز کو سزا ہو گئی، سزائیں کالعدم ہونے پر نیب کی جانب سے عدالتوں میں اپیلیں دائر کی گئیں۔ حسن نواز ، حسین نواز اور اسحاق کے خلاف بھی نیب مقدمات ہیں۔ نیب ان مفرور ملزمان کی عدم موجودگی میں جائیدادوں کی ضبطگی کا کام شروع کر رہا ہے۔ یہ سلسلہ ابھی مزید بڑھ رہا ہے۔ صابر شاکر نے کہا کہ بجائے اس کے کہ یہ لوگ اپنے معاملات ٹھیک کریں اب چئیرمین نیب کے خلاف اسکینڈل لایا جا رہا ہے۔ اس سے قبل چئیرمین نیب کی ایک خاتون کے ساتھ ویڈیو آئی تھی، جس کو چئیرمین نیب کو بلیک میل کرنے کے لیے ٹکڑے جوڑ کر بنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کو امید ہے ، یہ آس لگا کر بیٹھے ہیں کہ کوئی آ کر ان کی مدد کرے گا۔ انہیں یہ آس کس نے دلوائی ہے اس حوالے سے کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔ صابر شاکر نے کہا کہ نواز شریف اور فضل الرحمان نے براہ راست رابطے سے آزادی مارچ اور دھرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز متحرک ہو گئے ہیں۔ نواز شریف کو حسین نواز کے نام لکھا گیا خط ا نہیں پہنچا دیا گیا ہے ، کیپٹن (ر) صفدر کے منہ سے بھی اس خط کا ذکر نکل گیا تھا، جس میں انہیں ہدایت کی گئی تھی کہ پارٹی امور وہ چلائیں گے۔ اس خط کا مسلم لیگ ن نے بالکل انکار کر دیا ہے کہ ایسے کسی خط کا کوئی وجود نہیں ہے لیکن اس خط کے بارے میں شہباز شریف کو بھی لاعلم رکھا گیا۔ دوسری جانب کابینہ کو لے کر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں شرمندہ ہو رہا ہوں۔ انہوں نے اپنے چند قریبی لوگوں سے کہا کہ مجھے جو ٹیم ملی ہے اس کی وجہ سے میں بہت شرمندہ ہوں۔ میری ٹیم کے لوگ آپس میں ہی ایک دوسرے کو گندہ کر رہے ہیں، سب لوگ ذاتی ایجنڈے پر لگے ہوئے ہیں ان کو کوئی فکر نہیں ہے کہ پی ٹی آئی کس مقصد کے لیےاقتدار میں آئی تھی ، ان کو کوئی فکر نہیں کہ عوام نے تمام چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں کو مسترد کر کے کیوں پی ٹی آئی پر اعتماد کیا تھا۔ صابر شاکر نے بتایا کہ اسی شرمندگی کے ہاتھوں مجبورہونے کی وجہ سے اب اسد عمر کو کابینہ میں مرکزی کردار ملنے والا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسد عمر کو وفاقی وزیر کے ساتھ ایک اور بڑا عہدہ بھی دیا جائے گا۔ ہو سکتا ہے کہ انہیں وزارتوں پر نظر رکھنے اور ان کی کارکردگی کی نگرانی کرنے کا کہا جائے جس کے بعد اسد عمر کچھ وزارتوں کی براہ راست نگرانی کرنے کی ذمہ داری بھی نبھانا شروع ہو جائیں۔مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں ، وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
حکومت عوام کو پیپلز بس سروس کی صورت میں جدید، موثر، محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے اپنے عزم کو پورا کررہی ہے۔وزیراعلی سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.