Live Updates

حکومت سمجھے، ملک چلانا کرکٹ میچ نہیں، حکمران پارلیمنٹ پر تالا لگائیں گے تو سیاسی جماعتیں مجبور ہونگی، بلاول بھٹو زرداری

ملک میں مارشل لا لگا تو پیپلزپارٹی بھرپورمزاحمت کرے گی وزیراعظم عمران خان مدت پوری نہیں کریں گے،عوام کے مسائل صرف جمہوری دور میں ہی حل ہوسکتے ہیں، سائبر نائف سیکشن جناح اسپتال کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردری نے کہاہے کہ حکومت سمجھے، ملک چلانا کرکٹ میچ نہیں، حکمران پارلیمنٹ پر تالا لگائیں گے تو سیاسی جماعتیں مجبور ہونگی،ملک میں مارشل لا لگا تو پیپلزپارٹی بھرپورمزاحمت کرے گی وزیراعظم عمران خان مدت پوری نہیں کریں گے۔عوام کے مسائل صرف جمہوری دور میں ہی حل ہوسکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جناح اسپتال میں کینسرکے مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے قائم سائبرنائف سیکشن کے دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت 5 سالہ مدت پوری نہیں کرے گی عوام کے مسائل کاحل جمہوریت میں ہے ملک میں مارشل لا جیسی صورتحال پیدا ہوئی تو ماضی کی طرح آئندہ بھی بھرپورکردار ادا کریں گے اورملک میں غیرجمہوری حکومت کے خلاف مزاحمت کریں گے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ لاڑکانہ میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس گیارہ پر غیرجانبدار اداروں کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ لاڑکانہ میں کم ٹرن آٹ کی صورت میں ضمنی انتخابات میں بے ضابطگی ہوئی، پی ایس 11 میں پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کی شرح کو سست ریکارڈ کیا گیا،سچ کو چھپایا نہیں جا سکتا، ہم اس سلیکشن کو بے نقاب کریں گیاور دوبارہ انتخابات کرا کر اس نشست کو جیتیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے جیالوں پر فخر ہے جنہوں نے دبا کے باوجود انتخابات کے لئے جدوجہد کی اگراداروں کی مدد سے الیکشن جیتے جائیں گے تو وفاق پر برااثر پڑتا ہے۔ انہوں نیکہاکہ عمران خان ملک کے حالات اس نہج پرلیآئے ہیں کہ کراچی سیکشمیر تک ہرطبقہ پریشان ہیں۔حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد پارٹی ہے جو اقتدار میں آکر عوام کو ان کے حقوق فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان میں صلاحیت نہیں کہ اپنی مدت پوری کر سکیں،نام نہاد جمہوریت میں ہم جدوجہد کر رہے ہیں، اگر مارشل لا لگے گا تو پیپلز پارٹی اپنا جمہوری کردار ادا کرے گی۔ تمام سیاسی جماعتوں کی کوشش ہونی چاہیے کسی کو آمریت کا موقع نہ دیں، عوام کے مسائل کا حل جمہوریت ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ تاجر سمیت ہر کوئی حکومت کیخلاف سراپا احتجاج ہے، مسائل حل نہیں ہونگے تو ملک انارکی کی طرف جائے گا،حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ ملک چلانا کوئی کرکٹ میچ نہیں ہے، وزیراعظم کا فرض ہے کہ وہ عوام میں اعتماد پیدا کریں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کر رہی ہے، صوبے میں غریب کو علاج مل رہا ہے،پرائیویٹ سیکٹرز کیساتھ مل کرصحت کی اچھی سہولتیں مہیا کر رہے ہیں، ہم نے مل کر عوام کے مسئلے حل کرنے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات