Live Updates

مولانا فضل الرحمان سے درخواست ہے، وہ حالات کی سنگینی کوسمجھیں، شیخ رشید

جب ہم نے دھرنا دیا تو اس وقت سرحدی حالات کشیدہ نہیں تھے، لیکن اب ایٹمی جنگ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے، عمران خان کااستعفیٰ، یہ کوئی بات نہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 21 اکتوبر 2019 17:44

مولانا فضل الرحمان سے درخواست ہے، وہ حالات کی سنگینی کوسمجھیں، شیخ ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے درخواست ہے ، وہ حالات کی سنگینی کوسمجھیں، جب ہم نے دھرنا دیا تو اس وقت سرحدی حالات کشیدہ نہیں تھے، لیکن اب ایٹمی جنگ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے، عمران خان کا استعفیٰ، یہ کوئی بات نہیں۔ انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وعدہ کیا ہے کہ ٹرین کو خسارے سے باہر لائیں گے۔

5 ٹرینیں ٹینڈر پر دی ہیں، کرپشن کا قلع قمع کرنے کیلئے فری ٹریک پالیسی بنانا چاہتے ہیں، جو مرضی ٹرین چلانا چاہتا ہے کہ اپنے انجن اورویگن لائیں ، ہمیں کرایہ دے کرٹریک استعمال کریں۔ ایم ایل ون سائن ہوگیا تو میرا وعدہ ہے کہ 138 ٹرینوں کو 150 پر لے جاؤں گا۔ ایم ایل ون کے بعد تمام پھاٹک ختم جائیں گے پورے ٹریک پر باڑ لگائی جائے گی۔

(جاری ہے)

کراسنگ ختم ہوجائے گی۔

نالہ لئی کا پراجیکٹ بھی ہونے جا رہا ہے، یہ سارے ہوجائیں پھر میں سیلیوٹ مار کرجاؤں گا۔شیخ رشید نے کہا کہ آج سرحدوں کی جوصورتحال ہے ،دونوں ممالک کی فورسز آمنے سامنے آنکھوں میں آنکھیں ڈالے کھڑی ہیں، یہ سارے سنجیدہ اور ذمہ دار سیاستدان ہیں، ان کو معلوم ہانا چاہیے جب سرحدوں پر کشیدگی ہو، جب ہٹلر جیسا مودی کہہ رہا ہے کہ پاکستان کا پانی بند کردیناہے ، پاکستان کی کھیتیاں اجاڑ دینی ہیں، پاکستان کو پیاسا مار دینا ہے۔

ایسے عالم میں ان سے توقع کرتا ہوں ، ویسے میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ سیاسی پریس کانفرنس24 اور 26 اکتوبر کے درمیان کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں علماء کا احترام کرتا ہوں ، مدارس کو دین کا مینار سمجھتا ہوں، مولانا فضل الرحمان سے درخواست ہی کرسکتا ہوں ، ان کے والد مفتی محمود سے تعلق رکھتا ہوں۔مولانا فضل الرحمان حالات کی سنگینی کا خود مطالعہ کریں گے۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ عمران خان کے استعفے کی کوئی بات نہیں ہے۔ جب ہم نے دھرنا دیا تو اس وقت سرحدی حالات ایسے نہیں تھے۔آج انتہائی کشیدہ صورتحال ہے،جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ٹینک گولے چلیں گے ایسا نہیں ہے، ایٹمی جنگ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔جس طرح کی جارحیت ہوگی اس طرح کا اسلحہ استعمال کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات