مک تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، ملک اس وقت کسی بھی سیاسی افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا، کسی بھی سیاسی انتشار سے ملک اور جمہوریت کو بڑا نقصان پہنچ سکتا ہے،سپیکر اسد قیصر
منگل 22 اکتوبر 2019 00:04
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بہت جلد تعلیم اداروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اٹھا رہی ہے جس سے تعلیمی نظام میں جدت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی چیلنجز کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل نے گھیرا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے جب حکومت سنبھالی تو ہمیں کمزور ترین معیشت ورثہ میں ملی تھی۔ انہوں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے پائیدار اور عوام دوست فیصلوں کی بدولت ملک معاشی بحران پر قابو پا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی کیلئے کئے گئے فیصلوں کے ثمرات عوام تک پہنچنے شروع ہو چکے ہیں۔ سپیکر اسد قیصر نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج نے پاکستانی شہری آبادی پر جو فائرنگ کی ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے، کم ہے۔ انہوں نے کہ ہماری مسلح افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دندان شکن جواب دیا جس پر افواج پاکستان تحسین کی مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو طاقت کے زور سے دبا نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ 78 دنوں سے محصور کشمیریوں کے جذبات ابھی بھی تازہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کو کشمیری عوام کی حالت زار پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر کو دنیا بھر میں پاکستانی کشمیری عوام کے ساتھ یوم سیاہ کے موقع پر یوم یکجہتی کے طور پر منائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.