فیصل آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون ،6منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد

منگل 22 اکتوبر 2019 13:17

فیصل آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون ،6منشیات فروشوں ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) فیصل آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 6منشیات فروشوںسے بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد کر لی ہے۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ پولیس تھانہ غلام محمد آباد نے منشیات فروش اقبال کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلو 380گرام چرس ،پولیس تھانہ گلبرگ نے ملزم حنان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 14لیٹر شراب ، پولیس تھانہ صدر فیصل آباد نے ملزم گلزار کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 18لیٹر شراب ،تھانہ صدر پولیس نے ہی ملزم کلیم کو گرفتار کر کے 15لیٹر شراب اور ملزم جمال کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 18لیٹر شراب جبکہ پولیس تھانہ بٹالہ کالونی فیصل آباد نے ملزم آفتاب سموئل کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 30لیٹر شراب برآمد کر لی ہے۔

انہوںنے بتایاکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :