Live Updates

عمران نیازی سندھ حکومت پر تنقید کرنے سے پہلے کے پی کے حکومت پر نظر ڈالیں، سید حسن مرتضی

منگل 22 اکتوبر 2019 21:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ عمران نیازی سندھ حکومت پر تنقید کرنے سے پہلے کے پی کے حکومت پر نظر ڈالیں، کے پی کے حکومت ابھی تک میٹروبس سروس شروع نہیں کرسکی ہے ، اب عوام پوچھ رہے کہ کیا کے پی کے حکومت میٹروبس سروس اسی صدی میں شروع کرنے میںکامیاب ہوجائے گی ، عمران نیازی کا دورہ سندھ نمائشی تھا وہ سندھ حکومت پر تنقید کرکے اپنا قد بڑھانے کی کوشش کرتے رہے ، انہوں نے کہاکہ عمران نیازی سندھ حکومت پرتنقید کرنے کے بجائے اپنے گربیان میں جھانکیں ، سندھ حکومت عوام کی خدمت جبکہ وفاقی حکومت عوام کی مرمت کررہی ہے ،عمران نیازی تعصب کی عینک اتارکر دیکھیں تو انہیں سند ھ حکومت کی کارکردگی نظر آئے گی ، انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری جمہوریت کے لئے جیل کاٹ رہے ہیں ، عمران نیازی آصف علی زرداری کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں ، پورے ملک کے عوام مطالبہ کررہے ہیں کہ آصف علی زرداری کو ہسپتال منتقل کیا جائے ، ڈاکٹروں نے آصف علی زداری کو ہسپتال منتقل کرنے کا کہا ہے لیکن حکومت ان سے تعصب رکھنے کی وجہ سے انہیں ہسپتال منتقل نہیں کررہی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات