آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب ،گلگت ، بلتستا ن اور کشمیر میں گرج چمک کے سا تھ با رش ہونے کا امکان

جمعرات 24 اکتوبر 2019 13:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2019ء) محکمہ مو سمیا ت کے مطا بق آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب اسلام آباد ،گلگت، ، بلتستا ن اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے سا تھ با رش متوقع ہے جبکہ اکثر مقامات پر مطلع ابر آ لو د رہے گا،اور بلند پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکا ن ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بدستور موسم خشک اور سرد رہیگا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد میں موسم سرد اور ابر آ لودرہا۔جمعرات کی صبح صوبا ئی دارالحکومت لا ہور کا درجہ حرارت زیادہ سے زیا دہ 19 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 17 سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کا تنا سب 17 فیصد رہا۔