Live Updates

انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیں،

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو پولیو سے مکمل پاک کیا جائے گا، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا پاکستان پولیو پروگرام کے حوالے سے اجلاس سے خطاب

پیر 28 اکتوبر 2019 16:14

انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیں،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو پولیو سے مکمل پاک کردیا جائے گا، پولیو کے خاتمے میں پولیو ورکرز کا کلیدی کردارہے، والدین بچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پولیو پروگرام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں 4 نومبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

(جاری ہے)

انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو پولیو سے مکمل پاک کردیا جائے گا۔ پولیو کے خاتمے میں پولیو ورکرز کا کلیدی کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین بچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں، مہم میں پانچ سال تک کا کوئی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی کوریج کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا۔ موجودہ حکومت پولیو سے پاک پاکستان کا ہدف جلد حاصل کر لے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات