Live Updates

مولانا فضل الرحمن کا قافلہ جی ایچ کیو کے سامنے سے گزرے گا

اپنی حدود و قیود میں رہیں۔ مولانا فضل الرحمن جنہیں پیغام دینا چاہتے انہوں نے بھی مولانا کو پیغام دے دیا ہے۔ہارون رشید کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 31 اکتوبر 2019 12:19

مولانا فضل الرحمن کا قافلہ جی ایچ کیو کے سامنے سے گزرے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اکتوبر 2019ء) : معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمن کا قافلہ راولپنڈی سے داخل ہو گا۔قافلہ مری روڈ سے داخل ہو گا اور جی ایچ کیو کے سامنے سے گزرے گا۔مری روڈ پر ٹریفک کے حوالے سے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں ممتاز دولتانہ جیسا جوڑ توڑ کرنے والا اور کوئی شخص نہیں ہے, پرانے سیاسی کارکن تھے وہ شیشے میں اتارنے کا فن جانتے تھے۔

مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کا وقتی اثر تو پڑ چکا ہے۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ میں آپکو پوری ذمہ داری سے بتا رہوں کہ مولانا فضل الرحمن جنہیں پیغام دینا چاہتے ہیں انہوں نے بھی مولانا کو پیغام دے دیا ہے،ملک میں پہلے ہی سیکیورٹی سمیت کئی مسائل ہیں اور آپ انہیں مزید خراب کر رہے ہیں،مولانا فضل الرحمن کو پیغام دیا گیا ہے کہ آپ اپنی حدود و قیود میں رہیں۔

(جاری ہے)

جب کہ دوسری جانب حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اسلام آباد پہنچنے پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بدھ کو یہاں اپوزیشن سے مذاکرات کے لئے وزیراعظم عمران کی جانب سے تشکیل کردہ حکومتی مذاکراتی ٹیم کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا اجلاس میں وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں حکمت عملی پر مشاورت کی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کو معاملے کو سیاسی طور پر حل کرنے کی ہدایت دی تھی، جس پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اسلام آباد پہنچنے پرمولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ معاہدہ کی پاسداری یقینی بنانے کے لیے اپوزیشن سے مسلسل رابطے رکھے جائیں گے۔

بل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے پرویز خٹک کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی کو مکمل اختیار دے دیا۔ وفاقی حکومت آزادی مارچ سے سیاسی حکمت عملی اپنائے گی، کسی بھی انتشار کی صورت میں طاقت کا استعمال آخری آپشن ہوگا، مارچ کے شرکاء نے معاہدہ توڑا یا ریڈ زون داخل ہوئے تو سختی سے نمٹا جائے گا۔حکومت نے فیصلہ کیا آزادی مارچ کے شرکاء نے دھرنا دیا تو بھی مذاکرات ہونگے، اپوزیشن کے لیے تشکیل کی گئی حکومتی مذاکراتی کمیٹی ہی آئندہ مذاکرات کرے گی اور پرویز خٹک ہی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات