ڈی سی کا ٹمبر مارکیٹ، پناہ گاہ و سبزی منڈی بادامی باغ کا دورہ

جمعرات 31 اکتوبر 2019 20:07

لاہور۔31اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2019ء) ڈی سی لاہور دانش افضال نے ٹمبر مارکیٹ، پناہ گاہ بادامی باغ اور بادامی باغ سبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ اور اے سی کینٹ عفت خان بھی ڈی سی کے ہمراہ تھے،ڈی سی لاہورنے ٹمبر مارکیٹ میں انسدادِ ڈینگی اور سرویلنس کا جائزہ لیا،انہوں نے ڈینگی ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو بھی چیک کیا، دانش افضال نے مارکیٹ میں دکانداروں کو دکانوں کو صاف رکھنے کی ہدایت کی تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کا امکان نہ ہو،انہوںنے کہا کہ علاقہ مکین اور دکاندار اپنے گردونواح میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور جمع شدہ پانی فوری نکالیں،ڈی سی لاہور نے دکانداروں میں ڈینگی آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے،ڈی سی نے پناہ گاہ بادامی باغ میں انتظامی امور کی چیکنگ کی اورپناہ گاہ میں مقیم افراد کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا،انہوں نے پناہ گاہ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا،ڈی سی لاہور نے پناہ گاہ میں پنکھوں، بستروں اور ڈینگی انتظامات کا بھی جائزہ لیا ،ڈی سی نے بادامی باغ سبزی منڈی کا بھی دورہ کیا،بادامی باغ سبزی منڈی میں پیاز کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر اور صفائی ستھرائی کو چیک کیا،انہوں نے کہا کہ منڈیوں میں نیلامی کے عمل میں ہیرا پھیری ہرگز قابل قبول نہ ہے،منڈیوں میں نیلامی کا عمل شفاف طریقے سے جاری رہے گا،ڈی سی لاہور نے کہا کہ افسران روزانہ کی بنیاد پر منڈیوں میں سبزیوں و پھلوں کی نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ بھی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :