Live Updates

پنجاب کے مختلف اضلاع سے ارکان صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے ملاقات

جمعہ 8 نومبر 2019 23:42

لاہور۔8 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری سے پارٹی سیکرٹریٹ میں گوجرانوالہ سے ایم پی اے شاہینہ رضا، شیخوپورہ سے سرفراز ڈوگر، سیالکوٹ سے عمرفاروق مائر، ادریس چیمہ، گوجرانوالہ سے بلال اعجازچیئرمین زکوة و عشر پنجاب ، علی اشرف مغل ، لالہ اسد اللہ پاپا، میاں طارق ،میاں ارقم ، وزیر آباد بشیر اکرم چیمہ، آئی ایس ایف اور انصاف لیبر ونگ کے وفود کی الگ الگ ملاقاتیں، پارٹی رہنمائوں نے سنٹرل پنجاب کے اضلاع میں پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال اور اپنی اپنی تجاویز دیں۔

(جاری ہے)

اعجازاحمدچوہدری نے وفو د سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف حکومت میں وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں سے کرتارپور راہداری کا کھلنا عالمی سطح پر پاکستان کی بڑی کامیابی ہے،کرتار پور راہداری کا افتتاح سکھ کمیونٹی کے لئے وزیراعظم عمران کا بڑا تحفہ ہے،پی ٹی آئی کی حکومت نے اقلیتوں کے دل جیت لیئے ہیں ، کرتارپور راہداری کے کھلنے سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے فضل الرحمان کا فسادی مارچ اپنی موت آپ مر چکا ہے ، فضل الرحمان صرف بھڑکیں لگا رہے ہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درباری شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بنے ہوئے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہو چکی ہے ،بلاول زرداری سندھ کے عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات