کی محمدؐ سے وفاتو نے تو ہم تیرے ہیں، یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا عیدمیلاد النبیؐ کے موقع پر پیغام

ہفتہ 9 نومبر 2019 18:40

کی محمدؐ سے وفاتو نے تو ہم تیرے ہیں، یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ..
لاہور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے عید میلادالنبی کے مبارک اور عظیم ترین دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن اس ذاتِ مبارک کی ولادتِ باسعادت کا دن ہے‘ جس کی آمد نے خدائے ذوالجلال کی وحدانیت پر نہ صرف مہر ثبت کی بلکہ مقصد انسانیت کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دوام بخش دیا‘ جس نے بتوں کے غرور اور ظلم و ستم کے ناخداؤں کے تکبر کو نیست و نابود کرتے ہوئے ایک رب کے سامنے سجدہ ریز ہونے کا وہ دائمی پیغام دیا جو تاقیامت بلند و بالا رہیگا- گورنر پنجاب نے کہا کہ سرزمین پاکستان کا یہ ٹکڑا اس حوالے سے بھی خوش قسمتی کی انتہا پر ہے، جس کی فضاؤں، کھیتوں‘ کھلیانوں، پہاڑوں، میدانوں اور مسلمانوں کی رگوں میں لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ خون کی طرح رواں دواں ہے - اس ملک کے تمام مسلمانوں کو یہ اعزاز اور فخر حاصل ہے کہ وہ محمد عربیؐ کے غلام ہیں اور عشق ِ محمدؐکو دین کی بنیاد اور ختم نبوت کو نجات کی راہ او ر ایمان سمجھتے ہیں -ہمیں آج کے دن یہ عہد کرنا ہے کہ ہمیں نبی پاک ؐ کے ابدی پیغام کے زریں اصول‘ انسانوں سے محبت، ظلم سے نفرت، ظالموں کی بیخ کنی اور مظلوموں کی ڈھارس بننا ہے۔

متعلقہ عنوان :