سابق گورنرنواب صادق قریشی کے بیٹے اور شاہ محمودقریشی کے کزن نواب ریاض حسین قریشی کوسپردخاک کردیاگیا

نمازجنازہ میں وزیرخارجہ سمیت اہم شخصیات کی شرکت

بدھ 13 نومبر 2019 00:08

ملتان ۔ 12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے کزن اور سابق گورنر و وزیر اعلیٰ پنجاب نواب صادق حسین قریشی (مرحوم) کے صاحبزادے نواب ریاض حسین قریشی (مرحوم) کی نماز جنازہ گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ وائٹ ہائوس ملتان میں ادا کی گئی۔ مرحوم کی نمازجنازہ علامہ سید علمدار حسین نقوی نے پڑھائی۔

نماز جنازہ سے قبل مفتی عبدالقوی کی امامت میں وائٹ ہائوس میں نماز عصر ادا کی گئی۔مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد دربار حضرت بہائوالدین زکریا?ؒکے احاطے میں سپرد خاک کیا گیا۔وزیر خارجہ و دربار حضرت بہائوالدین زکریا ؒکے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی نے نماز جنازہ کے بعد مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعا کروائی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوئیں جن میںپی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین ‘ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ‘ سید احمد مجتبیٰ گیلانی ‘ مخدوم جاوید ہاشمی علی خان ترین ‘ سابق وزیر قانون زاہد حامد ‘ مخدومزادہ مرید حسین قریشی‘ پیر عارف زمان قریشی‘مخدومزادہ زین حسین قریشی ‘ پیر ظہور حسین قریشی ‘ مقبول قریشی‘ صوبائی وزیر سید حسین جہانیاں گردیزی ‘ رانا شوکت حیات نون ‘ معین ریاض قریشی ‘ اراکین صوبائی اسمبلی میاں طارق عبداللہ ‘ ملک سلیم لابر ‘واصف مظہر راں ‘ حاجی جاوید اختر انصاری ‘ وسیم خان بادوزئی ‘ ندیم قریشی‘ نواب علی رضا خاکوانی سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افرادکی کثیرتعداد شامل تھی۔

دریں اثناء مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی آج (بدھ) 13نومبر سہ پہر 2بجے وائٹ ہائوس ملتان میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ و سجادہ نشین دربار حضرت بہائوالدین زکریا ئومخدوم شاہ محمود قریشی نواب ریاض حسین قریشی مرحوم کے بڑے صاحبزادے حسن حسین قریشی کی دستار بندی کریں گے۔ قل خوانی میں ملک بھر سے اہم سماجی و سیاسی شخصیات کی آمد متوقع ہے۔