ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پرشوگر اور کولیسٹرول کے مفت ٹیسٹ کئے جائیں گے

بدھ 13 نومبر 2019 15:13

ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پرشوگر اور کولیسٹرول کے مفت ٹیسٹ کئے جائیں ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) محکمہ صحت نے کل 14نومبر بروز جمعرات کو ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز اور مختلف شہروں میں پبلک ہیلتھ سیمینارز منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شوگر سے بچائو کیسے ممکن ہے کے عنوان پر مختلف ماہرین طب خطاب کریں گے جبکہ اس موقع پر مختلف شہروں میں شوگر اور کولیسٹرول کے فری ٹیسٹوں سمیت شوگر کے مریضوں کو طبی مشورے بھی فراہم کئے جائیں گے۔

ذیابیطس سوسائٹی آف پاکستان ، سرویئر ، نووو نارڈسک، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن نے شوگر کے مرض میں مبتلا افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ ماہرین طب، پروفیسرز آف میڈیسن ، پروفیسرز آف سرجری ، پروفیسرز آف اینڈو کرونالوجی کے خطبات سننے کیلئے پبلک ہیلتھ سیمینارز میں شریک ہوں تاکہ وہ بھی ماہرین طب کے تجربات ، جدید تحقیق سے استفادہ کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :