عمران خان کو چاہیے نوازشریف کو جانے دیں، چودھری شجاعت
اللہ نے ان کو سربراہ مملکت بنایا ہے تاکہ وہ انصاف کریں، میں ان کو کہنا چاہتا ہوں کہ اگر نوازشریف کو کچھ ہوگیا تو یہ کلنک کا ٹیکہ اپنے سر نہ لیں، بلکہ نوازشریف کو جانے دیں۔ میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 14 نومبر 2019 19:34
(جاری ہے)
ہم ان کے ساتھ ہیں، میں چاہتا ہوں ملک کے اندر ایک ایسا نظام لایا جائے جو عام عوام کی توقعات پر پورا اترے۔
جبکہ ملک میں ایسی قیادت ہوجو عوام کے تمام مسائل کو حل کرے اور عوام کی امیدوں پر پورا اترے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کہنا چاہتا ہوں کہ اللہ نے ان کو سربراہ مملکت بنایا ہے تو وہ انصاف کریں، انہیں چاہیے نوازشریف کو جانے دیں،اگر نوازشریف کو کچھ ہوگیا تو یہ کلنک کا ٹیکہ اپنے سر نہ لیں اور نوازشریف کو جانے دیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اتنے بڑے دھرنے سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ مولانا صاحب واحد اپوزیشن لیڈر ہیں ، ان کے پیچھے ساری جماعتیں کھڑی ہیں، مولانا اسمبلی کے اندراور باہر واحد اپوزیشن لیڈر ہیں ان کے سواکوئی اپوزیشن لیڈر نہیں، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اتنا بڑا دھرنا ہوا، لیکن اس کے باوجود گولی نہیں چلی، تشد نہیں ہوا، ٹریفک بھی چلتی رہی اور نظم وضبط برقراررہا۔ دھرنے والوں نے صفائی ستھرائی کا خیال بھی رکھا۔ جبکہ پہلے جو دھرنے ہوتے تھے ان میں سب کچھ ہوتا تھا۔ اس موقع پر جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نوازشریف کی صحت کے معاملے پر بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ان کو غیرمشروط علاج کے لیے ملک سے باہر جانے دیا جائے۔ ہم آزادی مارچ کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ملک میں اجتماعات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، تما مشاہراہوں پر کارکنان اور لوگ جمع ہوتے جارہے ہیں، ان کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ مسافروں ، ایمبولینسز، مریضو ں کا واضح خیال رکھنا ہے۔ایک کمیٹی قائم کی گئی کہ تاکہ وہاں لوگوں کو ریلیف دیا جاسکے۔اگر یہ استعفا دے دیتے تو آج یہ دھرنے نہ ہوتے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.