Live Updates

حکومت کی جانب سے ضمانتی بانڈ کی رقم اور شریف برادران کے ظاہر کردہ اثاثوں میں زمین آسمان کا فرق

نواز شریف اور شہباز شریف کے کل ظاہر کردہ اثاثوں کی مالیت تقریبا 2 ارب روپے ، حکومت کی جانب سے ضمانتی بانڈ کی مالیت 7 ارب روپے ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 15 نومبر 2019 10:38

حکومت کی جانب سے ضمانتی بانڈ کی رقم اور شریف برادران کے ظاہر کردہ اثاثوں ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2019ء) حکومت کی جانب سے نواز شریف کو شورٹی بانڈز جمع کروا کر بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت مل گئی۔تاہم نواز شریف اور شہباز شریف کے پاس کل مالیت کے اتنے اثاثے ہی موجود نہیں ہیں۔نواز شریف کے الیکشن کمیشن میں جمع دستاویزات کے مطابق اثاثے تقریباََ دو ارب روپے کے قریب ہیں۔جن میں ان کی اراضی،مری میں موجود کوٹھی اور گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

۔شہباز شریف کے الیکشن کمیشن میں جمع دستاویزات کے مطابق اثاثوں کی مالیت 27 کروڑ روپے ہیں۔یہاں پر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے پاس تو شورٹی بانڈز جمع کروانے کے لیے 7 ارب روپے موجود نہیں ہیں تو کیا نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز انہیں یہ پیسے بھجوائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن حکومت کی طرف سے شورٹی بانڈز کی شرط کو مسترد کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہ حکومت تاوان لینا چاہتی ہے،زر ضمانت کی شرط قبول نہیں۔ق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کےصدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رات کو فیصلہ کیا گیا فی الفور عدالت کا دروازہ کھٹکٹھائیں گے۔ مسلم لیگ ن کی وکلاء ٹیم لاہور ہائیکوٹ میں موجود ہے۔نواز شریف کے حوالے سے حکومتی فیصلہ سب کے سامنے ہے،شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف، میں نے اور میری جماعت نے حکومت کے اس فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نہ تو این آر او لے سکتے ہیں اور نہ ہی دے سکتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر بیٹی کے ساتھ پاکستان واپس آئے۔ انہوں نے کہا کہ 6جولائی کو نواز شریف کے خلاف فیصلہ آیا اور 13جولائی کو وہ اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر پاکستان آئے اور جیل کی سلاخوں کے پیچھے چلے گئے،کیا اس وقت بھی بانڈز مانگے گئے تھے۔بانڈر کی صورت میں عوام کو دھوکے کی طرف لے کر جانا چاہتے ہیں کہ ہم نے 7 ارب نکلوا لیے۔یہ بانڈز کی آڑ میں تاوان لینا چاہتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات