ایک ’انڈر اسٹینڈنگ‘ ہوئی، مولانا کو ہم نے جو دے کر بھیجا وہ ’امانت‘ ہیں: پرویز الٰہی

ہفتہ 16 نومبر 2019 12:05

ایک ’انڈر اسٹینڈنگ‘ ہوئی، مولانا کو ہم نے جو دے کر بھیجا وہ ’امانت‘ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے معاملات طے ہونے کے بعد اسلام آباد کا دھرنا ختم کیا۔

(جاری ہے)

ایک ٹی وی پروگرام کے دور ان سینئر صحافی اور میزبان نے پرویز الٰہی سے سوال کیا کہ مولانا نے کہا تھا کہ یا تو وزیراعظم استعفیٰ دیں یا پھر استعفیٰ کے وزن کے برابر اگر کوئی چیز آجائے تو وہ بھی قبول ہے، یہ استعفے جیسی چیز کیا ہی س کے جواب میں پرویز الٰہی نے مسکرا کر جواب دیا کہ مولانا نے ’انڈر اسٹینڈنگ‘ کے تحت اسلام آباد مارچ ختم کیا ، معاملات طے ہونے کے بعد مولانا اسلام آباد سے روانہ ہوئے۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ہم نے جو دے کر بھیجا وہ ’امانت‘ ہے۔