اہم شخصیت کو لے کر جانے والا طیارہ ریڈار سے غائب

ائیر ٹریفک کنٹرولر نے نورخان ائیربیس سے اڑنے والے خصوصی نجی طیارے کو بڑے حادثے سے بچا لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 16 نومبر 2019 16:28

اہم شخصیت کو لے کر جانے والا طیارہ ریڈار سے غائب
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 نومبر2019ء) نورخان ائیربیس سے اڑنے والے خصوصی نجی طیارے میں دوران پرواز خرابی پیدا ہو گئی تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ائیر ٹریفک کنٹرولر نے کمال مہارت سے طیارے کو کنٹرول کرتے ہوئے اسے حادثے سے بچا لیا۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ائیر ٹریفک کنٹرولر نے کارنامہ انجام دیتے ہوئے خصوصی نجی طیارے کو حادثے سے بچا لیا۔

نجی طیارے نے نور خان ائیر بیس سے لاہور کے لیے اڑان بھری تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کے اڑان بھرنے کے 10 منٹ بعد اس میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس کے بعد کپتان کا ائیر ٹریفک کنٹرولر سے اچانک رابطہ منقطع ہو گیا۔طیارہ ریڈار سے بھی غائب ہو گیا تھا۔طیارے کے الیکٹرک سسٹم نے کام کرنا چھوڑ دیاتھا تاہم سی اے اے کے ائیر ٹریفک کنٹرولر نے مہارت سےس طیارے کو کنڑول کیا۔

(جاری ہے)

طیارے کو نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے طیارے میں ایک اہم شخصیت سوار تھی۔اس سے قبل گذشتہ روز بھی پاکستان سول ایویشن اتھارتی کے ایک ائیرٹریفک کنٹرولر نے بھارت سے عمان جانے والے ایک طیارے کو حادثے سے بچایا تھا۔اطلاعات کے مطابق بھارت کے شہر جے پور سے مسقط جانے والے مسافر طیارے میں 150 مسافر سوار تھے اور کراچی ریجن کے اوپر سے گزر تے وقت خراب موسم میں پھنس گیا تھا۔

آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے جہاز 36 ہزار فٹ کی بلندی سے یکدم 34 ہزار کی بلندی پر آگیا اور دوران پائلٹ نے ایمرجنسی پروٹوکول کے تحت قریبی اسٹیشنز کومیں ڈے پیغام بھیج دیا۔ اس موقع پر پاکستان میں ہوا بازی کے نگران سرکاری ادارے سی اے اے کے ائیریفک کنٹرولر نے فوری طور پر مذکورہ پیغام کا جواب دیا اور جہاز کے کپتان کو پاکستانی فضا میں موجود شدید فضائی ٹریفک سے نکلنے میں مدد فراہم کی۔سی اے اے ذرائع کے مطابق جے پور سے مسقط جانے والے جہاز کو شدید خراب موسم کا سامنا سندھ کے علاقے چھور میں کرنا پڑا۔گزشتہ روز جنوب مشرقی سندھ میں شدید بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 20 سے زائد افراد ا ہلاک ہوئے۔