کشمیر کی آزادی تک یوتھ ونگ اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ‘راجہ اعجاز

مسلم کانفرنس یوتھ ونگ آزادکشمیر بھر میں مرکزی چیئرمین یوتھ ونگ سردار عثمان علی خان کی قیادت میں متحد ومنظم ہیں

بدھ 20 نومبر 2019 14:57

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) مسلم کانفرنس یوتھ ونگ سٹی مظفرآباد کے مرکزی سیکرٹری جنرل راجہ عجاز نے کہا کہ مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کا تحریک آزادی کشمیر کے لیے بنیادی کردار رہا ہے کشمیر کی آزادی تک یوتھ ونگ اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ اپنے بیان میں راجہ اعجاز خان نے کہا کہ مظفرآباد میں وارڈ کی سطح پر تنظیم سازی وقت کی اہم ضرورت تھی یوتھ ونگ کے تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس یوتھ ونگ آزادکشمیر بھر میں مرکزی چیئرمین یوتھ ونگ سردار عثمان علی خان کی قیادت میں متحد ومنظم ہیں۔

توقع کی جاری ہے کہ موجودہ نومنتخب باڈی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے تنظیم کو فعال ومضبوط بنانے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس سواد اعظم جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں۔ مسلم کانفرنس سے بے وفائی کرنے والے ہمیشہ رسوا ہوئے ہیں۔جلد ہی سٹی مظفرآباد باقی وارڈوں کی تنظیم سازی مکمل کی جائے گی ۔آزادکشمیر کی موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام چکی ہے ۔

اے کلاس ملازمین کے مسائل ابھی تک یکسو نہیں کیے جاسکے ہیں۔ملازموں کی عزت نفس کا خیال نہیں رکھا جارہا ہے جبکہ مسلم کانفرنس کے دور حکومت میں سکول اساتذہ کو ٹائم سکیل دیے گئے جس کے تحت گریڈ 7کا ملازم 10سویں سکیل میں ترقیاب ہوا۔اس کا کریڈیٹ بھی مسلم کانفرنس اور قائدمسلم کانفرنس سردار عتیق احمدخان کو جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :