Live Updates

ن لیگی رہنما کا سابق آرمی چیف پر آسٹریلیا میں 4 ارب ڈالر کا جزیرہ خریدنے کا الزام

سابق آرمی چیف جنرل پرویز کیانی اس کی تردید کر چکے ہیں۔ صحافی کا شائستہ پرویز ملک کے الزام پر وضاحت

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 20 نومبر 2019 15:20

ن لیگی رہنما  کا سابق آرمی چیف پر آسٹریلیا میں 4 ارب ڈالر کا جزیرہ خریدنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 نومبر 2019ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما شائستہ پرویز ملک نے سابق آرمی چیف جنرل پرویز کیانی پر آسٹریلیا میں 4 ارب ڈالر کا جزیرہ خریدنے کا الزام لگا دیا۔ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شائستہ پرویز ملک نے کہا ہے کہ یہ بات بڑی تکلیف دہ ہے کہ کیانی صاحب نے جو جزیرہ آسٹریلیا میں خریدا ہے وہ 4 ارب روپوں کا نہیں بلکہ ساڑھے چار ارب ڈالرز کا ہے۔

شائستہ پرویز ملک کے الزام پر پروگرام میں موجود صحافی عمران خان نے کہا کہ جنرل پرویز کیانی کوئی غیر ملکی نہیں بلکہ پاکستانی جرنیل ہیں۔پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں وہ آرمی کے جنرل بنے۔ن لیگ کے دورِ حکومت میں بھی وہ راحیل شریف کے آنے تک آرمی کے جرنیل رہے۔صحافی نے شائستہ پرویز ملک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے اُن کے ساتھ کام کیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اور اب آپ لوگ ہی ان پر اتنا بڑا الزام لگا رہے ہیں۔صحافی عمران خان کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف پرویز کیانی ایک بار نماز پڑھ کر مسجد سے باہر آئے تو ایک صحافی نے اُن سے اس متعلق سوال کیا۔جس کا جواب دیتے ہوئے پرویز کیانی نے کہا کہ کون سا جزیرہ؟ میں تو اِدھر ہی ہوتا ہوں۔ن لیگ کی خاتون رہنما نے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اس بات وضاحت پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

پرویز کیانی خود آکر اس بات کی وضاحت پیش کریں۔جس پر صحافی عمران خان نے کہا کہ اگر آپ کے پاس اِس حوالے ثبوت موجود ہیں تو آپ عدالت جائییں،اگر آپ کو اپنی بات سچ لگ رہی ہے تو کوئی ایک اخبار دکھائیں جس میں یہ بات لکھی ہو۔تاہم ڈیلی میل سمیت کئی اخبارات میں آپ کی کرپشن اور منی لانڈرنگ سے متعلق ضرور لکھا ہوا ہے۔پانامہ پیپرز بھی آپ سے متعلق آئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات